اگر ہم آپ کو کہیں کہ ہم سات ہزار روپے کے اندر ہی اندر آپ کے غسل خانے کو بہترین بنا سکتے ہیں تو کیا آپ یقین کریں گے؟ اگر ہم آپ کی جگہ ہوتے تو ہم بھی یقین نہ کرتے۔ لیکن غسل خانوں کی آرائش کرنے والوں کا کام مسلسل دیکھنے سے اب ہم یہ جان چکے ہیں کہ وہ ماہرین کس طرح سے جگہ کو خوبصورت اور وضع دار بناتے ہیں ہم آپ کو کم خرچ میں زیادہ فائدے اب آرام سے بتا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا غسل خانہ آپ کے معیار کا پر پورا نہیں اترتا تو ان سستے اور آسان طریقوں کو ضرور دیکھیں۔
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ موزیک ٹائلز کتنے سستے ہوتے ہیں؟ ہم ہمیشہ ان کو استعمال کرنے کے نت نئے طریقے سوچتے رہتے ہیں۔ دیکھیں اس شیشے کے گرد یہ ٹائلز کتنے اچھے لگ رہے ہیں۔ آپ بھی اپنے غسل خانے کے شیشے کے گرد یہی انداز اپنا سکتے ہیں.
اپنے قریبی پودوں کی نرسری میں جائیں اور ان سے نمی میں رہنے والے پودوں کے بارے میں پوچھیں۔ صرف دو تین پودوں کے اضافے سے آپ کا غسل خانہ بہت اچھا لگنے لگے گا۔
ایک غیر معمولی سنک کا چناؤ آپ کے غسل خانے کو ایک نئی جہت عطا کرے گا۔ اگر آپ کوئی بہت اچھا سنک خریدنا برداشت نہیں کر سکتے تو ایک عام سنک خرید کر اس پر رنگ کر سکتے ہیں
اگر آپ کے پاس کوئی ایسا فرنیچر رکھا ہوا ہے جس کا اب زیادہ استعمال نہیں ہوتا تو آپ سے ایک شان راد اور انوکھے سنک کے نیچے موجود الماری میں بدل سکتے ہیں۔ اس لیۓ ہو سکتا ہے کہ آپ کو صرف کچھ ہینڈل خریدنے پڑیں، اس کے علاوہ باقی سب آپ کے پاس موجود ہے۔
اگر آپ اپنے غسل خانے میں مسلسل تبدیلی چاہتے ہیں تو اس کی دیواروں کو تختہ سیاہ بنا لیں۔ صرف ایک کوٹ سے آپ کی دیواریں اس میں بدل جائیں گی۔ اس کے بعد آپ کو صرف چاک کے چند ٹکڑے چاہیے ہوں گے۔
غسل خانوں کی دیواروں پر لگے وال پیپر نہ صرف آپ کے غسل خانے کو بہترین بناتے ہیں نمی کو بھی دور رکھتے ہیں۔ اب یہ نہایت مناسب قیمت پر مل جاتے ہیں۔ اس طرح نہ آپ کو زیادہ خرچ کرنا پڑے گا اور نہ مکمل تبدیلی کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔
یہ ایک بہترین مشورہ ہے۔ پرانے کباڑیے کی دکانوں کا چکر لگائیں اور ادھر سے مختلف شیشے جمع کر لیں۔ اب ان سب کو ایک دیوار پر لگا دیں۔ اگر آپ چاہیں تو ان کے کناروں پر رنگ کر کہ انہیں مزید خوبصورت بھی بنا سکتے ہیں۔
اپنے غسل خانے میں موجود لکڑی پر رنگ کرنے سے بھی اسے ایک نیا انداز مل جاتا ہے۔ سفید رنگ کا ایک کوٹ ہی آپ کے غسل خانے کو بہت ساحلی یا پھر دیہاتی انداز عطا کر دے گا۔ اگر آپ چاہیں تو شوخ رنگ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے استعمال میں آپ کو صرف رنگ کا ایک ڈبا خریدنا ہو گا۔
اگر آپ اپنے سادہ سے شاور کو جدید اور خوبصورت شاور سے بدل ڈالیں تو اس سے پورے غسل خانے کا ہی انداز بدل جاۓ گا۔ آج کل ایل۔ ای۔ ڈی روشنیوں والے بہت سے شاور دستیاب ہیں جو کہ نہ صرف آپ پر پانی بلکہ رنگا رنگ روشنیاں بھی برساتے ہیں۔
اگر آپ کے اندر کچھ کاریگرانہ صلاحیتیں موجود ہیں تو پھر کیا ہی بات ہے۔ آپ نت نئی چیزیں بنا کر اپنے غسل خانے میں رکھ سکتے ہیں۔ اس کے برعکس ہم جیسے لوگوں کو مہنگی مہنگی چیزیں خریدنا پڑتی ہیں۔ تو اس لیۓ اگر آپ کے پاس صلاحیت بھی ہے اور وقت بھیتر ضرور اس مشورے پر غور کریں۔
مزید مشوروں کے لیۓ اس کو بھی دیکھیں۔