۳۳جدید باتھ روم جو آپکو بے حد متاثر کریں گے

Farheen Farheen
Penthouses and Guestrooms, Joe Ginsberg Design Joe Ginsberg Design Phòng tắm phong cách hiện đại
Loading admin actions …

مجھے یقین ہے کہ صرف میں نہیں ، ہم سب اپنے باتھ روم میں جا کہ سوچتے ہیں کہ ہمیں اسکو تبدیل کر نے کے لیئے کچھ کرنا چاہیے۔ کیونکہ پورے گھر کے ساتھ باتھ روم میں بھی جدت لانا ضروری ہے۔ اگر آپ بھی اسی قسم کت مسئلے کا شکار ہیں تو آئیے ہم آپکو بہت سارے شاندار باتھ روم کے ڈیزائن دکھاتے ہیں۔ان میں سے ہر ایک جگہ ذہین باتھ روم ڈیزائنرز نے بہت محنت سے ڈیزائن کی ہے یہ سالوں تک  آپکو تازہ، صاف اور خوبصورت جدت کا نمونہ پیش کریں گے۔ اور آپکے لیئے بہترین ہوم سپا ثابت ہوں گے۔ اس سے پہلے کہ آپ باتھ روم کی ری ڈیزائنگ شروع کریں ان تمام پروجیکٹس کو غور سے دیکھیں اور کچھ لاجواب تلاش کریں جو ابھی تک آپکے باتھ روم سے غائب تھا۔

1 ۔جیومیٹرک ٹائلیں جگہ کو جدید اور فیشن ایبل رکھنے کو حیران کن حل ہیں۔

2 ۔کالی دیواریں جدید ڈیزائنر باتھ روم میں حتمی ہیں۔

3 ۔ایک جدید باتھ روم میں گہرے رنگوں سے آپکو شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

4 ۔ ہیریٹج سوٹ آئیٹمز اور معاصر ٹائلز کا مجموعہ ہمیشہ جدید لگے گا۔

5 ۔ڈیزائنر لائٹس اور ناقابلِ انکار جدید خوبصورت باتھ روم

6 ۔ اگر آپ کھلی جگہ چاہتے ہیں تو سادگی بہتر رہے گی۔

7۔ ماہرانہ اسٹوریج ہی ایک جدید باتھ روم کو خوبصورت رکھنے کو حل ہے

8۔ ایک تقریبا فریم لیس شاوربہت خوبصورتی فراہم کر سکتا ہے۔

9۔ پس منظر میں رنگ برنگی ٹائلز ایک جدید باتھ روم بنا سکتے ہیں۔

10۔ ایک جدید اور پر آسائش باتھ روم ہمیشہ بہت خوبصورت دکھتا ہے، تو پورے باتھ روم میں ماربل لگانا کیسا رہے گا؟

11۔ اگر بہت جدت کے دلدادہ ہیں تو دیواروں کو شیشے کے پینلز کے ساتھ بدل دیں۔

12۔ سفید رنگ کے باتھ روم ہمیشہ بہت کھلے، صاف اور جدید نظر آتے ہیں۔

13۔ ہر چیز سفید ہو تو باتھ روم بہت چمکدار، خوبصورت اور اصل لگتا ہے۔

14۔ میٹل بلائنڈز اور کچھ خوبصورت پودے آپکے باتھ روم کو ایک جدید وضع فراہم کریں گے

۱۵۔ سٹارک زاویے ایک جدید وضع فراہم کرنے کا اچھا طریقہ ہیں۔ ایک اسکوئر ٹب؟ جی ہاں

۱۶۔پرانے رنگ بھی جدید لگ سکتے ہیں اگر آپ نے صحیح مواد کا استعمال کیا ہے تو یہ چمکدار ٹائلیں بہت حسین ہیں۔

۱۷۔ جدید گھروں میں باتھ روم کو لانڈری ایریا کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

۱۸۔باتھ روم کوایک کمرے کی شکل دینے سے یہ مزید جدید اور شاندار لگ سکتا ہے

۱۹۔ ایک دیوار کے برابر شیشہ لگانا ہمیشہ سے ایک جدید خیال ہے۔

۲۰۔ صرف ایک دیوار کو رنگ دیجیئے اور پھر باتھ روم میں فرق دیکھیں

۲۱۔ کلاسک موٹیوز بہت ساری میٹل کی چیزوں کے ساتھ جدید اور روایتی وضع میں توازن پیدا کرتے ہیں۔

۲۲۔ باتھ روم قدرتی لکڑی ، پالش میٹل اور بہت سے سفید رنگ کے ساتھ بہت جدید لگتا ہے۔

۲۳۔ امتزاجی ٹائلز جگہ پر ایک منفرد اور فیشن ایبل اثر ڈالتی ہیں۔

۲۴۔ دھندلی سفید شیشے کی اسکرینز؟ اس سے زیادہ جدید کچھ نہیں ہو سکتا

۲۵۔ باتھ ٹب کو درمیان میں رکھیں۔ کیسا نیا آئیڈیا ہے؟

۲۶۔ مشرقی اور متمول اشیا۔ باتھ روم میں ایک سحر پیدا کرتی ہیں

۲۷۔ زبردست۔۔ انوکھی سوٹ آئیٹمز اور شوخ رنگ ایک باتھ روم کو مزید جدید بنا سکتے ہیں۔

۲۸۔ ایک ماڈرن باتھ روم میں ٹب کی کوئی ضرورت نہیں۔

۲۹۔ زبردست۔۔ یہ کشادہ باتھ روم بہت ہوادار اور جدید ہے۔

۳۰۔ بےحد روشن معاصر باتھ روم بہت اچھا تاثر دیتا ہے۔

۳۱۔ قدرتی اور انسانی مواد کو ملانے سے بہت خوبصورت اور معاصر جگہ بنتی ہے۔

۳۲۔۔ کنکریٹ کا فرنیچر بہت جدید اور شاندار لگتا ہے۔

۳۳۔ زبردست۔۔۔ کیا باتھ روم ہے۔ ایک اندورنی باغیچہ بہت جدید وضع فراہم کرتا ہے ۔

مزید شاندار آئیڈیے کے لیئے اس آرٹیکل کو دیکھیں۔۲۰ خوبصورت باتھ روم جہاں لکڑی کا استعمال شاندار طریقے سے کیا گیا ہے۔

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi