چھوٹے باتھ روم کے تزئین وآرائش کی تجاویز

Farheen Farheen
homify
Loading admin actions …

برے باتھ روم ہمیں ڈراتے ہیں لیکن فرسودہ باتھ روم کے ساتھ ہم رہ سکتے ہیں۔ ان جگہوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو فورا انکو تبدیل کرنے کو خیال آتا ہے۔ باتھ روم کے ڈیزائنر ہمارے ہیرہ کی طرح کام کرتے ہیں، کیونکہ یہ ان کو دیکھتے ہیں اور فورا ان فرسودہ باتھ رومز کو آرام دہ جگہ میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

آج ہم آپکو پانچ ایسے پروجیکٹ دکھائیں گے جن سے نہ صرف آپ اپنے باتھ رومز[ اگر آپ کے باتھ روم ڈیزائن کی قسمت میں اچھے دن ہیں تو] کو تبدیل کرنے کے لئے متاثر ہوں گے بلکہ آپ ہمارے پروفیشنلز کی محنت کو بھی سراہے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

آئیں دیکھتے ہیں

۱۔ پہلے: اس میں کچھ اچھا نہیں

شاید اگر ٹائلیں پراںی ہوں اور شاور کی اسکرین پرانے فیشن کی ہو تو یہ باتھ روم اچھا نہیں لگ سکتا۔

ایسا لگتا ہے اس جگہ کو مکین ۱۹۸۰میں چھوڑ کر جاچکے ہیں کبھی یہ بہت فیشن ایبل اور اسٹائلش تھا لیکن اب نہیں ہے۔

۱۔ بعد میں: ایک تازہ ہوا کا جھونکا

ہلکی سی کشیدہ کاری اس باتھ روم کو بہتر بنا سکتا ہے ایک لکڑی کے فلور کے ساتھ، سادہ سوٹ آئیٹمز اور فریم کے بغیر باتھ روم بہت اعلیٰ لگتا ہے۔

۲۔سب سے زیادہ وضع کو اہمیت دیں

پہلے: اس باتھ روم کو اوپر سے دیکھیں اس گہرے رنگ کے فرش سے ہمیں گھن آرہی ہے اور یہ باتھ روم ایک برے خواب کی طرح لگتا ہے۔

بعد میں: بہت زیادہ خوبصورت، اس باتھ روم کو ایک نئی وضع مل گئی ہے۔ ہر ایک چیز پہلے سے زیادی نکھری اور غیر جانبدار لگ رہا ہے [ ہر چیز بتانے کی ضرورت نہیں] اور ہم اس پرانے سنک کو تبدیل کر کہ سب سے زیادہ خوش ہیں

۳۔ بکھرے ہوئے سے کلاسی تک

پہلے: واقعی--- یہ باتھ روم اضافی چیزوں کی اسٹوریج لگ رہا ہے۔  یہ گندا اور نفرت آمیز لگ رہا ہے اس باتھ روم میں کچھ اچھا نہیں ہے اسکو دیکھ کر ہی مایوسی ہورہی ہے۔

بعد میں: ایک خاص فرش ، کچھ گہرے رنگ کی دیواروں اور جدید سوٹ آئیٹمز نے اس باتھ روم کے احساس اور شکل کو تبدیل کر کہ رکھ دیا ہے۔ مربع شکل پر توجہ نے سب کچھ تبدیل کر دیا ہے ایک شیشہ جوایک خاص نقطے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

۴۔ پہلے : ایک ٹھنڈی وضع

یہ باتھ روم اچھے سائز کا ہے اس میں لگی چیزیں بھی اچھی ہیں لیکن یہ سفید اور نیلے کا امتزاج اسکی ساری وضع خراب کر دیتا ہے۔

۴۔بعد میں : شاندار اور سنجیدہ

جیسے ہی آپ کے باتھ روم میں گولڈن اور کاپر کا امتزاج لگائیں گے باتھ روم شاندار اور سنجیدہ لگنا شروع ہوجائے گا۔

حتیٰ کہ لے آوٹ اور ٹائلیں پرانی ہیں لیکن اس چھوٹی سے تبدیلی کے ساتھ شاندار لگ رہا ہے

۵۔ پہلے: کوئی بالواسطہ شکل نہیں ہے

اس باتھ روم کو دیکھ کر سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کس بارے میں ہے۔ اس میں بکھرا ہوا سامان اور اسکی ٹائلیں دیکھ کر دل گھبرا رہا ہے

۵۔ بعد میں: گولڈن سے شاندار

اس باتھ روم میں رکنے اور وقت گزارنے کا دل چاہ رہا ہے یہ نگاہوں کو ہی بھلا لگتا ہے۔ سادہ، خوبصورت اور شاندار

مزید متاثر کن آئیڈیاز کے لئے اس مضمون کو پڑھیں:ایک باتھ روم کو فعال اور خوبصورت بنانا

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi