بچوں کا کمرہ خوبصورتی سے سجانے کے لیے 6 لازمی عناصر

Hamna – Homify Hamna – Homify
Квартира для души, Polovets design studio Polovets design studio Phòng trẻ em phong cách tối giản
Loading admin actions …

اپنے بچوں کا کمرہ سجانا ایک بہت پر لطف اور مزے کا کام ہوتا ہے۔ آپ اپنے بچے کو ہمیشہ سب سے زیادہ خوبصورت اور آرامدہ کمرہ دینا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے آپ دیواروں پر مختلف رنگ، خوبصورت آرائشی اشیاء اور پر لطف فرنیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

بچوں کا کمرہ سجاتے وقت اصل مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ اس کمرے کو فعال بھی ہونا چاہیے اور دلکش بھی۔ اس لیے باوجود اس کے کہ آپ اپنی تخلیقی صلاحیت کا پورا پورا استعمال کریں، آپ کو احتیاط بھی کرنی پڑتی ہے تاکہ یہ کمرہ ہر وہ چیز فراہم کرے جس کی ضرورت اس کمرے میں ہو سکتی ہے۔

آج کی یہ آئیڈیا بک ان چھ عناصر کے بارے میں بتاۓ گی جن کی مدد سے آپ اپنے بچے کو ایسا کمرہ دے سکتے ہیں جو اسے ہمیشہ یاد رہے گا۔

روشنیاں

ایک روشن کمرہ آپ کے بچے کے لیے بہترین ہے۔ قدرتی روشنی اگر کمرے میں آتی ہو تو کیا ہی بات ہے کیونکہ اس سے کمرے میں تازگی بھرا احساس ملتا ہے۔ لیکن اگر قدرتی روشنی کا انتظام نہیں بھی ہے تو پھر آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے کے کمرے کا ہر کونہ روشن رہے۔ تاکہ بچہ کہیں بھی بیٹھ کر اپنی پسندیدہ کتاب پڑھ سکے اور اس کی آنکھیں صحیح رہیں۔

اس کے لیے آپ چھت پر لائٹ لگائیں یا پھر میز والے لیمپ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

رنگ

بچے ہمیشہ رنگوں میں بہت کشش محسوس کرتے ہیں اور انہیں بہت پسند کرتے ہیں، آپ اپنے بچے کی دیوار کو مختلف وال پیپر یا پینٹ کی مدد سے رنگین بنا سکتے ہیں۔ ان دیواروں پر آپ اپنے بچے کے پسندیدہ کارٹون کی تصاویر والا وال پیپر بھی لگا سکتے ہیں۔ آپ کا بچہ یقیناً اپنے پسندیدہ کارٹون یا پھر پھولوں اور درخت والی تصاویر کے درمیان جب سو کر اٹھے تو بہت اچھا محسوس کرے گا۔

اس کے علاوہ آپ دیوار سے ملتے ہوۓ باقی لوازمات جیسے آرائشی اشیاء اور فرنیچر بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

بستر

ہر کمرے کی طرح بچے کے کمرے میں بھی بستر سب سے اہم چیز ہے۔ اب آپ کا بچہ چاہے بنک بستر پسند کرے، کسی کارٹون کے کردار جیسا پسند کرے یا پھر چھتری دار بستر پسند کرے، آپ اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ وہ ایک محفوظ جگہ پر کونے میں رکھا ہو تاکہ بچے کے لیے کھیلنے کی جگہ بھی رہے اور اسے ٹکر لگنے کا بھی اندیشہ نہ ہو۔ اگر بنک بستر ہے تو پھر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں جیسے بیڈ ریلنگ یا پھر نیچے موٹی قالین۔ اس کے علاوہ نرم اور سانس لینے میں آسانی والی چادر اور تکیوں کا استعمال کریں۔

قالین

آج کل قالین کے بہت سے انداز مارکیٹ میں موجود ہیں۔ آپ اپنے بچے کے لیے سارے موسموں کے لیے موزوں مٹیریل کا انتخاب کریں تاکہ وہ ہمیشہ آرام سے ادھر کھیل سکے۔ آج کل مشہور کھیلوں جیسے سانپ سیڑھی اور بھول بھلیوں والے قالین کافی زیادہ موجود ہیں۔ اس طرح کے قالین آپ کے بچے کو بہت زیادہ وقت مصروف رکھ سکتے ہیں۔

کھلونے رکھنے کی جگہ

کمرہ بچوں کا ہو اور وہ صاف ستھرا رہے، یہ تو ایک خواب ہے۔ لیکن اسی طرح یہ کمرہ بچوں کا کمرہ لگ سکتا ہے۔ مگر ضروری نہیں کہ یہ ہر وقت پھیلا بکھرا رہے۔ آپ اپنے بچے کو منظم بنانے کے لیے اس میں اپنے کھلونے سمیٹ کر شیلف اور ڈبوں میں رکھنے کی عادت ڈال سکتے ہیں۔

اس کے لیے آپ زیادہ جگہ والے بڑے ڈبے اور دیوار سے جڑے شیلف استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید لوازمات

کنوپی بستر یا چھتری دار بستر لڑکے اور لڑکیوں دونوں کے پسندیدہ ہوتے ہیں۔ اور درست انداز اور رنگوں کا چناؤ انہیں مزید خوبصورت اور بچوں کا پسندیدہ بنا سکتا ہے۔ ان کے ساتھ مزید اشیاء جیسے نرم غالیچے اور چھوٹے رگز اس کمرے کی آرائش بھی کریں گے اور موسم کی سختی جیسے ٹھنڈے فرش سے بھی بچائیں گے۔

اگر آپ ان سب باتوں کا خیال رکھیں گے تو یقیناً آپ کا بچہ اپنے کمرے کو ہمیشہ یاد رکھے گا اور ہمیشہ اسے پسند کرے گا۔

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi