آپ کے گھر کے لیے دس بہترین لکڑی کے فرنیچر

Hamna – Homify Hamna – Homify
Apartamento Aposentos, KDF Arquitectura KDF Arquitectura Phòng khách
Loading admin actions …

لکڑی کا فرنیچر آپ کے گھر کے اندرونی حصے میں بہت دلکش اور آرام دہ انداز لاتا ہے۔ کوئی بھی شخص جب تھکا ہارا گھر آتا ہے تو لکڑی کا فرنیچر اسے آرام اور سکون دیتا ہے۔                                                                                   

343 مربع میٹر کے اس چھوٹے اپارٹپنٹ میں ہمارے ماہرین نے لکڑی کے فرنیچر سے آرائش کی ہے۔ اسے دیکھ کر آپ کو بھی اپنے گھر کی سجاوٹ کے لیے مختلف انداز ملیں گے۔

1- باورچی خانے کے شیلف

دیکھیں ان لکڑی کے شیلف کا انداز کتنا خوبصورت لگ رہا ہے۔ سائڈ کے شیلف نہ صرف ذخیرے کے لیے استعمال ہوں گے بلکہ اس سے باورچی خانہ فعال اور دلکش بھی لگے گا۔

2- لکڑی کے سلائیڈنگ دروازے

کھانے کے کمرے اور باورچی خانے کے درمیان موجود یہ دروازہ نہ صرف جگہ بچاۓ گا بلکہ آپ کے گھر کو جدید انداز بھی دے گا۔

3- جدید باورچی خانہ

دیکھیں ان جدید انداز والی درازوں اور لکڑی کے شیلف سے باورچی خانے کو بہت جدید انداز ہلکے سے دیہی طرز کے ساتھ مل رہا ہے۔ چمکتی سطحوں اور سٹینلیس سٹیل کے استعمال سے اس کی دلکشی میں مزید اضافہ ہو رہا۔

4- پر شکوہ دروازے

راہداری کے سرے پر موجود یہ  پر شکوہ دروازہ ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ کسی اور دنیا میں لے کر جاۓ گا۔ اس کا دلکش انداز آپ کے گھر کو سجا دے گا۔

5- غسل خانہ

چھوٹی تفصیلات پر اگر غور کیا جاۓ تو ان کے ذریعے آپ بہت خوبصورت نتائج سامنے لا سکتے ہیں۔                            

دیکھیں ادھر لکڑی کی چھوٹی الماری اور اس پر لگا ہینڈل کتنا خوبصورت لگ رہا ہے۔

6- شیلف جو کمرے کو تقسیم بھی کرے

قدرتی روشنی کمرے کے لیے بہت اہم ہے۔ اس طرح کے شیلف سے نہ صرف  کمرہ با آسانی دو حصوں میں تقسیم ہو رہا ہے بلکہ روشنی کا راستہ بھی نہیں رک رہا۔

7- آرائش

چاہے آپ درمیان میں رکھی میز کی بات کریں، یا اس کے اوپر رکھی آرائشی اشیاء کی، یا پھر سامنے لگی چمنی کی۔۔۔یہ سب آپ کو قدیم زمانوں کی سیر کرواۓ گا اور ماضی کی یاد دلاۓ گا۔

8- لکڑی کے ساتھ سنہری اور سلور رنگ اور مٹی کے گلدان

جیسا کہ ایک شاعر نے کہا ہے کہ ایک اچھا گھر صرف سونے اور چاندی نہیں بلکہ مٹی اور لکڑی سے بھی بنتا ہے۔ قدرتی لکڑی سے بنی اس میز کا خام انداز بہت دلکش لگ رہا ہے۔

9- فلوٹنگ شیلف

یہ شیلف مینملیسٹک اور نہایت جدید ہیں۔ اس سے جگہ کا بہت کار آمد استعمال ہوتاہے۔

10- لکڑی کا فرش

یہ تصویر اس اپارٹمینٹ کے لکڑی کے فرش کی ہے۔ سوچیں اس فرش پر چل پھر کر کتنا مزہ آتا ہو گا۔

لکڑی کی الماریوں کے لیے تجاویز بھی دیکھیں

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi