آپ کے لیے 13 ہوشیار اور خوبصورت چھت پر بنے ٹیرس

Resham Ejaz Resham Ejaz
Vale Pisao, ACTUAL SOLUCÕES ACTUAL SOLUCÕES Hiên, sân thượng phong cách Địa Trung Hải
Loading admin actions …

ٹیرس آپ کے ارد گرد کا قدرتی ماحول، سورج کی روشنی اور تازہ ہوا حاصل کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے مگر صرف اِس لیے کہ آپ عمارت کی اوپری منزل میں رہتے ہیں آپ کو گھر کے بیرونی حصے کو فیشن ایبل انداز میں سجانا نہیں بھولنا چاہیے۔ آج ہومی فائی پر ہم چھت پر بنے ۱۳ جدید ٹیرس دیکھیں گے جو آرام و سکون کی مثال ہیں۔ کیا آپ اپنے گھر میں ایک پرسکون جگہ چاہتے ہیں؟ تو آگے پڑھتے جائیے۔

۱۔ پیارا اور انوکھا

چھت پر بنی چھوٹی سی بالکونی کا بے تکا اور پھیکا ہونا ضروری نہیں۔ یہ شہری زندگی کے درمیان ایک صاف شفاف جگہ ہوتی ہے۔

۲۔ سب کچھ شامل ہے

ایک کھلا سا نہایت عمدہ ٹیرس اور باہر بیٹھ کر كھانا کھانے کی جگہ تفریح کا وہ مقام کہلایا جا سکتا ہے جس کی تمنا آپ گرمیوں کی شاموں میں کرتے رہے ہیں۔

۳۔ بحر روم سے

صحت بخش درمیانے رنگ، قدرتی سخت اور ایک شاندار منظر، روم کے سے انداز کا یہ ڈیزائن نظروں کو بھا جاتا ہے۔

۴۔ لکڑی کا عرشہ

جدید چھت کے لیے ایک شاندار لکڑی کا عرشہ بہترین ہے۔

۵۔ شہر کی ایک جھلک

ٹہنیوں سے بنے فرنیچر پر آرام کرتے ہوئے نیچے نظر آنے والے شہر کو سراہیں۔

کیا آپ اپنے گھر کے لیے مدد چاہتے ہیں؟ ہمارا پیشہ وروں کا صفحہ دیکھیے۔

۶۔ کھانے کے لیے تیار

ایک مصروف گھر کے لیے باہر بنی کھانے کی میز لازمی ہے۔

۷۔ سمندر کا منظر

اپنی بالکونی سے سمندر کا نظارہ کرتے ہوئے سورج کی روشنی سمیٹیے۔ آپ کے دماغ، روح اور جسم کے لیے اِس سے زیادہ پرسکون اور کچھ نہیں ہو گا۔

۸۔ مغرب کے وقت

اگر آپ کو جگہ کا کوئی مسئلہ نہیں تو نقلی لان، ڈھکا ہوا کھانے کا حصہ اور تیز روشنیوں کے ساتھ ایک رومانوی ماحول بنائیں۔

۹۔ درمیانہ اور روشن

ان ہلکے رنگوں کے ساتھ چھت پر دھوپ سینکیں جو کسی بھی جگہ ہو متاثر کن بنانے کے لیے کافی ہیں۔

۱۰۔ قدرت کی خوبصورتی

نیچے نظر آتی ان عظیم الشان پہاڑیوں کا یہ حیرت انگیز منظر دن کے اِخْتِتام کے لیے اعلی ہے۔

۱۱۔ ڈھکا ہوا

اگر آپ کو دھوپ زیادہ پسند نہیں تو کچھ سایہ لگا کر تازہ ہوا میں سانس لیں۔

۱۲۔ نہایت جدید

یہ ٹیرِس کھانے سے لے کر بس گھر کے باہر آرام کرنے تک ہر کام کے لیے بہترین ہے۔

۱۳۔ جزیرے کے اندازِ کا

اِس سے بہتر اور کچھ نہیں کہ آپ تخیل کی اڑانیں بھرتے ہوئے ایک جزیرے میں جا پہنچیں جسے ایک چھوٹی سی پہاڑی مکمل کرتی ہو۔

ان تجاویز کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ دیواروں میں لگے ۱۵ فوارے جو آپ گھر میں خود بنا سکتے ہیں۔

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi