۱۳ خوبصورت لیکن سستے خواب گاہ کے ڈیزائن نقل کرنے کے لیے

Shahtaj Shahtaj
Home staging mieszkania na wynajem, IDEALS . Marta Jaślan Interiors IDEALS . Marta Jaślan Interiors
Loading admin actions …

اگر آپ ہماری طرح ہیں، تو آپکے خواب گاہ کو شاید تبدیلی کی ضرورت ہے۔ یہ ایسا کمرہ ہے جو اکثر نظر اندازِ کر دیا جاتا ہے جب انٹیریر ڈیزائن کی بات آتی ہے تو۔ ہمارا سوچنا ہے کہ رنگ کا ایک ہاتھ ، ایک آرام دہ پلنگ، اور ایک الماری کافی ہوتی ہے ہمارے بکھرے سامان کو سمیٹنے کے لیے، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔

آپکے خواب گاہ کو فراغت کی جگہ ہونا چاہئیے – ایک آرام دہ پناہ گاہ جس میں رات کو جانے کا آپ انتظار نہ کرسکیں، اور جسے صبح چھوڑنا نہ چاہیں۔ یہ آپکو صبح متاثر کرے گا، اور رات میں سکون بخشے گا۔ البتہ، ہم جانتے ہیں اِس طرح کا حَسِین کمرہ بجٹ کے اندر بنانا ایک چیلنج ہے۔ اس لئے ہم آپکے لیے لائے ہیں یہ خوبصورت جدید خواب گاہ کے ڈیزائنز جو بہت کفایتی بھی ہیں – انہیں دیکھیں اور متاثر ہوجائیں…

۱ . پر سکون اور چیک اسٹائل

دنیا میں ایسا کوئی کمرہ نہیں جو سوتی کے کپڑے کے بنے وال پیپر سے روشن نہ ہو – کسی بھی انٹیریر ڈیزائنر سے پوچھ لیں! یہ ایک سستا اور آسَان طریقہ ہے دوپہر میں اپنے کمرے کی وضع کو تبدیل کرنے کا۔

۲ . چھپڑ کھٹ

چھپڑ کھٹ پر جدید تبدیلی لائیں درمیانی کثافت کے تالیفی تختے کو استعمال کرتے ہوئے سائباں بنائیں جو آپکے پلنگ کے اوپر لٹکا ہوا ہو۔ اضافی درجے اور اسٹائل کے لیے، چاروں کونوں پر روشنیاں نصب کریں اور اپنے کسی پیارے کی تصویر مسہری کے سرہانے پر لٹکا دیں۔

۳ . کھردار اور رئیسانہ

کپڑے جو آپکے خواب گاہ میں ضروری کردار ادا کرتے ہیں اسکو کبھی بھی بیکار نہ سمجھیں۔ اِس شاندار قالین نے اِس جگہ کی وضع اور احساس کو مکمل طور پر بَدَل دیا ہے، جو اسے گرم اور زیادہ اسٹائلش دکھا رہا ہے۔

۴ . آئینے کی دنیا میں خوش آمدید

کیا آپ اپنے چھوٹے سے خواب گاہ کو کشادہ دکھانا چاہتے ہیں؟ آئینے استعمال کریں۔ بہت سارے آئینے۔ یہ کمرہ اسے ہر جگہ استعمال کر رہا ہے – الماری کے دروازے، درازیں، دیواریں، یہاں تک کہ چھت پر بھی آئینے کی تہہ ہیں! یہ کمرے کو بہت زیادہ کشادہ دکھاتا ہے اور خود پرستی کا خواب بھی۔ دوہری جیت۔

۵ . نرمی سے

خستہ حَال پرانے مسہری کے سرہانے کو نرم، گدی سے تبدیل کرکے اپنے پلنگ کو جدید بنائیں۔ عیش و آرام کا معمولی اضافہ بہت لمبے عرصے تک چلیگا…

۶ . رسیلے رنگ حواسوں کو مشغول رکھتا ہے

اپنے خواب گاہ کو فوری دلکش بنانے کے لیے، کچھ رنگین کشنز اور کمبل شامل کریں اور انھیں اپنی دیوار کے فن کے ساتھ ہم آہَنْگ بنائیں۔ اگر آپ مزید پیسے بچانا چاہتے ہیں، تو انہیں خود سے بنائیں!

۷ . غیر متوقع شکلیں منتخب کریں

اگر آپکے پاس جمع کیے ہوئے پیسوں میں تھوڑے زیادہ پیسے ہیں، تو کچھ تھوڑا نمائشی آزمائیں اور اپنے پلنگ کو تبدیل کردیں۔ لیکن کچھ معیاری بنانے مت جائیں – گول، مثلثی، اور تیمادارات پلنگ سب ہی بہترین ہیں اور فوری طور پر آپکے خواب گاہ میں جدت لے آئیں گے۔

۸ . سفید رنگ کریں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکا سونے کا کمرہ بہت جلدی نمایاں نظر آئے، تو سب سے آسَان طریقہ ہے کہ مکمل طور پر سفید رنگ کا انتخاب کریں۔ ان دیواروں کو رنگ دیں، ان چادروں کو بَدَل دیں، اور اسے تروتازہ رکھیں۔ گملوں اور گہری لکڑی کے تختوں کا اضافہ کریں اور بہترین نیویائی منظر پائیں۔

۹ . دھاتی لکڑی کے ٹکڑے اور ایک چھوٹا سرپرائز

جدید دیہاتی ارتعاش کے لیے اپنی چھت پر مضبوط لکڑی کے ٹکڑوں کا اضافہ کریں . یہ نہ صرف آپکے کمرے کو آرام دہ اور روایتی بنائیگا – بلکہ جھولا لٹکانے کے لیے بنیادی ساخت بھی فراہم کرے گا۔

۱۰ . فانوس اور دلکشی

اپنے بجٹ کو دھیان میں رکھتے ہوئے فرانسیسی فیشن دائی کو اپنائیں اور اپنی موجودہ موزوں روشنیوں کو مزین فانوس کے ساتھ تبدیل کریں۔ باقی کی سجاوٹ کو سادہ رکھیں اور پھر پورے کمرے میں نرم، روئیں دَار ساخت بکھیریں زیادہ سے زیادہ فراوانی کے لیے۔ سویڈش فرنیچر اسٹور نے دونوں کا بہترین انتخاب کیا ہے، اور کفایتی بھی ہے۔

۱۱ . اندرونی سحر

سادی سفید تہہ پر شوخ گلابی اور سبز رنگ کو سجاتے ہوئے اپنے گھر میں نظر فریب حُسْن کا اضافہ کریں۔ دیواروں کو کھجور کے درخت کی پرنٹ سے ڈھک لیں، اور حتمی طور پہ اپنے بستر پر ململ کی جالی کی چادرئیں لٹکا دیں۔

۱۲ . اسے متمدن رکھیں

اگر آپکی جیب ایک بڑے خرچے کی اِجازَت دے، تو اپنے پیسے اعلیٰ فرش بنانے پر لگائیں۔ یہ شاندار پالش کی ہوئیں گہری لکڑیاں کمرے بھر میں روشنی کی عکاسی کر رہی ہیں جو اسے حقیقت سے زیادہ وسیع بنا رہی ہیں۔

۱۳ . یہ بہت اچھا لگ رہا ہے

ویسے، یہ کفایت شعاری سے کافی دور ہے لیکن ہم اسے شامل کرنے سے انکار نہیں کرسکتے – اس لاجواب سجاوٹ کو تو دیکھیں! ہم صرف خواب دیکھ سکتے ہیں…  

اگر آپکو یہ مضمون اچھا لگا، تو دیکھیں: کم بجٹ میں گھر کی سجاوٹ کے ۱۱ آئیڈیاز جو آپکے گھر کو مہنگا دکھائینگے

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi