پہلے اور بعد میں : اپارٹمنٹ نا قابلِ شناخت تھا

usranaz usranaz
REMODELAÇÃO APARTAMENTO, ÁGUAS LIVRES, Happy Ideas At Home - Arquitetura e Remodelação de Interiores Happy Ideas At Home - Arquitetura e Remodelação de Interiores Nhà bếp phong cách hiện đại
Loading admin actions …

گھر کی تعمیرِ نو ماضی کی روایات اور تاریخ کو مٹانے کے لئے نہیں کی جاتی،لیکن یہ پرانی عمارت کو جدید طرزِ زندگی کے مطابق ڈاھلنے کے لئے  مدد کرنے کا طریقہ ھے۔ گھر کی تعمیر میں جدید ٹیکنالوجی جیسے لائٹنگ، پانی کا نظام، حرارتی، ھوا داری اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے منظم انتظامات جو کہ مؤثر توانائی کی کھپت کو یقینی بناتا ھے یہ بھی ایک وجہ ھے کہ مالک مکان اپنے پرانے گھر کو نئے گھر میں کیوں تبدیل کرتے ہیں۔

مرمتی ماہرین مالکان کے گھروں کو نئے ڈیزائن دینے میں اس طرح مصروف ہیں کہ ان گھروں کی بنیادیں برقرار رکھتے ھوئے ان کا اوپری ڈھانچہ تبدیل کر دیا جائے۔ہم آپ کے تجسس اور تلاش کو مدِنظر رکھتے ھوئے دو خواب گاہوں کا اپارٹمنٹ کی سٹائلش تزئین و آرائش کا منصوبہ پیش کر رہے ہیں۔اس گھر کے ماضی کی چمک دمک کو بحال کرنے کے لئے رنگ کا ایک کوٹ اور کچھ دوسرے مرمتی کام کئے گئے ہیں۔

1۔ داخلی حصہ

ہم اس دورے کا آغاز گھر کے بہت ہی اھم حصے سے شروع کرنے لگے ہیں جو کہ داخلی دروازہ اور اندرونی حصے تک رسائی دینے والی بڑی راہداری ھے جو کہ اس اپارٹمنٹ کی مکمل تقسیم کو کنٹرول بھی کرتی ھے۔مدھم روشنی کے ساتھ سیاہ اور اندھیربھرا داخلی حصہ اب ایکخوشگوار اور روشن کوریڈور بن گیا ھے۔یہ خوشنما تبدیلی دیواروں پر ہلکے رنگ کا تازہ کوٹ کرنے سے آئی ھے جو کہ قدرتی  روشنی کو جذب کئے بغیر مختلف سمتوں میں منعکس کراتی ھے۔

2۔ روشن اندرونی حصہ

اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے رنگوں کو استعمال کر کے اور قدرتی روشنی کو داخل کرکے اس کمرے کے ماحول کودکھایا گیا ھے جو کہ گزشتہ کے مقابلے میں یکسر مختلف ھے ۔دونوں حصے ایک دوسرے کے مقابل میں واقع ہیں لیکن دونوں میں روشنی ایک ہی سمت سے روشنی وصول کر رہے ہیں جو کہ بالکونی ھے۔جبکہ دروازے والی سایئڈ جہاں سے روشنی آ رہی ھے اس کے ساتھ بنی کھڑکی بھی روشنی میں اضافہ کر رہی ھے۔

3۔ اندھیرے سے روشنی

یہ تصاویر پہلے اور بعد کے منظر کو پیش کر رہی ہیں۔ پہلی تصویر ہلکی نیلی دیوار، گہرے رنگ کے فرش کے ساتھ بائیں طرف دور تک واقع کھڑکی ، اس کمرے کو اندھیرے میں ڈوبا ھوا اور اداس بناتی ہیں۔ اب چمکدار دیواروں اور کھڑکی کے حجم میں اضافہ کے ساتھ یہ کمرے قدرتی روشنی میں نہا گئے ہیں۔گہرے لکڑی کے فرش گھر کے ہر کونے میں کھڑکی سے آنے والی رشنی میں جگمگا رہے ہیں۔

4۔ کشادہ اور کھلا

تعمیرِ نواور اندرونی حصہ کی تبدیلی کے بعد گھر کا ہر کونہ اور ہر گوشہ آنے والی چمکدار روشنی میں پہچانا نہیں جا رہاھے۔جب کہ دیواروں پر ہلکے سفید رنگ کا  تازہ کوٹ قدرتی روشنی کوجذب کرنے کی بجائے منعکس کرتا ھے، دروازے اور کھڑکیاں بھی اپنے فریم کے ساتھ سفیدی کا تاثر دے رہی ہیں۔ لکڑی کے خوبصورت فرش کی خوبصورتی کو برقراررکھنے اوراس کو پالش کر کے اس کی چمک بڑھانے کے ساتھ روشنی منعکس کی جاتی ہے۔

5۔ خستہ حال سکونت سے جدید طرز

کچن کی تعمیرِ نو بہت واضح ھے جیسا کہ ان تصاویر میں دکھایا گیا ھے،جہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک خستہ حال کچن میں بوسیدہ لکڑی کی شیلفوں کو سنہری رنگ وروغن والی الماری اور چمنی کے ساتھ تبدیل کیا گیا ھے۔گزشتہ کچن پہلے ہی بوسیدہ حالت میں تھا،اس لئے اس کی چھت سے لے کر فرش تک اس کے فرنیچر، فرشی ڈیزائن اور کچن کے نئے آلات کے ساتھ اس میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

6۔ کچن کے تعمیرِ نو کے بعد اس پر ایک طائرانہ نظر

کون کہے گا کہ اس جدید کچن کےاس حصہ  کی تعمیرِ نو کی گئی ھے،جو کہ پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا گیا۔اس جدید کچن میں ایک تازہ لکڑی کا کاؤنٹر اور سنہری روغن کی الماری اس جگہ کو بہترین بناتی ھے جب کہ بڑی کھڑکی سے آتی قدرتی روشنی پورے دن کے دوران کھانا پکانے کے امور کو احسن طریقے سے انجام دینے میں مدد کرتی ھے۔  اس جگہ کو جدید طرز دینے کے لئے  اس پرانی طرز کے بوسیدہ فرش کو روایتی سرامک ٹائلز کے ساتھ تبدیل کر کے دلکش جگہ تخلیق کی گئی ھے

7۔ غسل خانہ کو تبدیل کرتے ھوئے

غسل خانہ کچن کی طرح ایک اور ایسی جگہ تھی جس کو اپنی وضع اور رنگوں کے حساب سے فوری توجہ کی ضرورت ھے۔ان تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ غسل خانی کی غیر ضروری اشیا کو ہٹا کر اور چوڑی سطح پر دوہری کھڑکی تبدیل کر کے کیسے اس غسل خانہ کو کشادہ بنایا گیا بے۔نہانے والے ٹب کو شاور کے ساتھ اور لکڑی کے فرش کو سیمنٹ کی ٹائلز کے ساتھ تبدیل کرکے جدید غسل خانہ تخلیق کیا گیا ھے۔

8۔ خوبصورت اضافے

ہم اپنے دورے کا اختتام ان تبدیلیوں پر ایک قریبی نظر سے کرتے ہیں جو کہ ایک بوسیدہ غسل خانے کو روائتی غسل خانے میں تبدیل کر کے اپنی کلاس واضح کرتا ھے۔سنہری چمکدار بارڈر کے ساتھ ایک مثلثی آئینہ ،اور واش بیسن اور سفید لکڑی کی الماری ایک حسین امتزاج پیش کر رہا ھے جو اس غسل خانے کی دلکشی اور فوقیت کو بڑھا رہا ھے۔

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi