چھوٹے کھانے کے کمروں کے لیے ۹ تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Residential - Juhu 2, Nitido Interior design Nitido Interior design Phòng ăn phong cách hiện đại Ly
Loading admin actions …

ایک چھوٹے گھر میں رہتے ہوئے آپ کو کم جگہ کو زیادہ استعمال میں لانا ہوتا ہے۔ ایک بڑے کھانے کے کمرے میں فرنیچر کو ہر طرح سے ترتیب نہیں دیا جا سکتا۔ زیادہ تر اپارٹمنٹس میں لاؤنج اور ڈائننگ اکٹھا ہوتا ہے۔ کچھ گھروں میں کھلا کچن بھی صاف ہوتا ہے۔ جگہ کی تقسیم کے وقت زیادہ تر کھانے کے کمرے کو سب سے کم جگہ دی جاتی ہے۔ 

آپ ایک چھوٹے سے کھانے کے کمرے کو بھرے بغیر آرام دہ کیسے بنا سکتے ہیں؟ ان ۹ گھروں سے کچھ تجاویز حاصل کیجیے۔

چوکور لیں

ایک چھوٹی سی چوکور کھانے کی جگہ کے لیے مستطیل میز لینے کے بجائے کچھ نیا کریں اور چوکور میز خرید لیں۔ جتنی کم اس کی لمبائی ہو گی، یہ اتنی کم جگہ گھیرے گی اور باقی کی جگہ بڑی لگے گی۔

گہرائی شامل کریں

اگر آپ کے پاس جگہ نہیں ہے تو اس کا سراب بنانے کی کوشش کریں جیسا کہ اس کمرے میں کیا گیا ہے۔ چار کرسیوں والی میز رکھنے سے جگہ بڑی لگتی ہے اور چھ کرسیوں والی میز رکھنے سے چھوٹی۔ اس کے علاوہ پیچھے موجود دیوار پر بنی جگہ ہلکے اور گہرے رنگوں کا مجموعہ ہے اور چھن کر آتی روشنی گہرائی اور کشادگی کا احساس دیتی ہے۔

جگہ کو منعکس کریں

یہ نہایت پرانی ترکیب ہے مگر اب تک کارآمد ہے۔ دیواروں پر آئینے لگائیں جو روشنی منعکس کریں گے اور ان کی وجہ سے جگہ بڑی لگے گی۔ اس گھر میں الماری اور سائیڈ بورڈ پر چالاکی سے لگائے گئے آئینے یہ مقصد پورا کرتے ہیں۔

بیٹھنے کی جگہ کو لچکدار رکھیں

کھانے کی جگہ کو روز استعمال کے علاوہ کی کرسیوں سے بھرنے کے بجائے ایک طرف بنچ رکھ دیں۔ یہ لاؤنج میں رکھا جا سکتا ہے اور ضرورت کے وقت کھانے کے کمرے میں بھی لایا جا سکتا ہے۔

دیوار پر لگائیں

ایک الماری اور کھانے کی میز جسے کھانے کے وقت کھولا جا سکے اور جب ضرورت نہ ہو تو واپس دیوار کی طرف موڑ دیا جائے۔

کنارے پر لگا شیلف

اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ کنارے پر لگا شیلف کھانے کے کمرے کا ایک اہم عنصر ہے جہاں آپ بغیر کوئی خرچہ کیے برتن وغیرہ سنبھال سکتے ہیں۔ اس گھر کا کھانے کا کمرہ جدید ہے اور اس کی کرسیوں کا انداز اور دلکش لٹکتی روشنیاں جگہ کی کمی سے دھیان بٹا دیتی ہیں۔

چیزوں کو واضح کریں

کھانے کی جگہ کو کشادہ بنانے کی ایک اور دلچسپ تجویز شفاف میز کرسیاں رکھنا ہے۔ اس کھانے کے کمرے کو کم جگہ میں ہوادار بنانے کے لیے پیشہ وران نے خاص طور پر یہ کرسیاں بنائی ہیں۔

لمبائی چنیں

اگر کھانے کا حصہ لمبائی میں بنا ہے تو عام میز رکھنے کے بجائے ایک لمبی اور تنگ میز چنیں۔ اس سے جگو بڑی لگتی ہے اور چلنے پھرنے کی جگہ بھی بچ جاتی ہے۔

گول مول

اگر آپ کھانے کی جگہ میں شیلف کے بغیر نہیں رہ سکتے تو جگہ بچانے کا ایک اور طریقہ گول یا بیضوی میز کا استعمال ہے۔ اس سے کونوں سے جان چھوٹ جاتی ہے اور کشادگی کا احساس بڑھتا ہے۔

اسے بھی دیکھیے: اپنے چھوٹے سے گھر میں کھانے کے وقت درپیش مسائل حَل کیجیے۔

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi