جدید پاکستانیوں کے لیے ۱۱ کچن

Resham Ejaz Resham Ejaz
Sítio em Itaúna - MG, Beth Nejm Beth Nejm Nhà bếp phong cách mộc mạc
Loading admin actions …

کچن ہمیشہ سے ہومی فائی پر ایک مقبول موضوع رہے ہیں۔ ہمیں مختلف اندازوں کے بارے میں بات کرنا اور آپ کو ایسی تجاویز دینا بہت پسند ہے جو آپ کو گھر کی تجدید میں مدد دیں اور سب گھر والوں کو اکٹھا کریں۔ آج ہم ان باورچی خانوں کی بات کرنا چاہتے ہیں جنہیں جدید زمانے کے لوگ پسند کرتے ہیں۔

یہ فہرست آپ کو کچن ڈیزائن کے بہترین نمونے دکھائے گی۔ اور آج ہم آپ کو صرف ایک کچن نہیں بلکہ انٹیریئر ڈیزائن کے بہت سے شاہکار دکھائیں گے۔ یہ پڑھنے کے بعد آپ جان جائیں گے کہ جدید ڈیزائن کتنا ہمہ گیر ہے، آپ اپنے کچن میں فعالیت بڑھانے کے لیے کس چیز کا اضافہ کر سکتے ہیں اور کچھ لوازمات اور پراحتیاط منصوبہ بندی آپ کے کچن کو سب سے الگ بنا سکتے ہیں۔ 

تو انتظار کس بات کا؟ چلیے دیکھتے ہیں۔

۱۔ ٹائلوں کا اضافہ

ہمارا پہلا کچن سب ٹائلوں کے دیوانوں کے لیے ہے۔ ٹائلیں اب صرف فرش کے لیے نہیں، پیچیدہ، ہلکی، ہموار یا سخت، جو بھی آپ کو پسند ہو آپ کے کمرے میں اچھی لگے گی، خاص طور پر سنک کے پیچھے۔

یہ الگ الگ ڈیزائن والی ٹائلیں آپ کے کچن کو منفرد بناتی ہیں اور شیلف اور الماری کے لیے استعمال کردہ ہلکے رنگ کی لکڑی سے گھل مل جاتی ہیں۔

۲۔ روپ بدلیں

یہاں ہمارے پاس ایک بے حد دلچسپ تجویز ہے۔ کیا آپ نے فریج اور اوون پر لگے آئینے دیکھے؟ یہ صرف سجاوٹ کے لیے نہیں لگے۔ ان کے پیچھے سامان رکھنے کی ڈھیروں دھیر جگہ ہے اور الماریاں چھپانے کے لیے اس مادے سے بہتر کیا ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے کمرہ بڑا نظر آئے؟

۳۔ رنگوں کا امتزاج

رنگوں کا ملاپ کسی بھی کمرے کے لیے اہم ہے تو اگر آپ سجاوٹ میں سب سے آگے نکل جانا چاہتے ہیں، آپ کو وہ دونوں رنگ ملا کر دیوار پر ایک فن پارہ بنا دینا چاہیے۔ یہ پ کے کچن میں ہم آہنگی پیدا کرے گا۔

۴۔ دھاتی سطحیں

ہموار و چمکدار دھاتی سطحوں کو صاف کرنا آسان ہوتا ہے اور سجاوٹ میں یہ اور بھی زیادہ کمال کرتی ہیں۔ بےداغ سٹیل سے بڑھ کر کوئی بھی شے نفاست اور عمدگی کی نمائندگی نہیں کرتی، اور یہ سطحیں ہر قسم کے ڈیزائن کے ساتھ اچھی لگتی ہیں۔

۵۔ رنگین فریم

جب آپ اپنے کچن میں رنگوں کا اضافہ تو چاہیں مگر ایک پوری دیوار پر مختلف رنگ نہ چاہیں تو اس کچن سے حوصلہ افزائی حاصل کریں جس میں شیلف فریم ایک مختلف رنگ کے بنائے گئے ہیں۔ آپ اسے زیادہ بھرے بغیر بھی دیکھنے والوں کے لیے خوشگوار بنا سکتے ہیں، خاص کر پیلے جیسے طاقت ور رنگ کے ساتھ۔ اور فرش پر لگی ٹائلیں اس کے ساتھ جچتی ہیں۔

۶۔ تیز اور درمیانے رنگوں کا ملاپ

Laranja mecânica, FABRI FABRI Nhà bếp phong cách tối giản

مگر آپ میں سے وہ جو کچھ نیا کرنے سے گھبراتے نہیں، انہیں یہ کچن دیکھنا چاہیے۔ تیز نارنجی یا سرخ سے زیادہ شوخ رنگ اور کون سا ہو سکتا ہے؟ کوئی خاص نہیں۔ اور انہیں درمیانے رنگوں سے ملانے کے بعد، جیسا کہ ہم یہاں دیکھ سکتے ہیں، یہ مزید پرکشش ہو جاتے ہیں۔

۷۔ سیاہ سنگ مرمر

سیاہ سنگ مرمر، سادہ سیاہ ٹائلیں، ہلکی لکڑی، یہ تمام منفرد نشانیاں مل کر ایک خوبصورت، جدید اور صنعتی کچن بناتی ہیں۔

۸۔ کھڑکیوں کا بہترین استعمال

زیادہ تر لوگ کھڑکیوں کو کمرے کا جمالیاتی یا فعال حصہ نہیں گردانتے، مگر یہ سچ نہیں ہے۔

۹۔ دیہی اثرات

پہلی نظر میں شاید لوگ اسے دیہی انداز کا کچن سمجھیں مگر در حقیقت یہ چند دیہی اثرات لیے ہوئے ایک جدید کچن ہے۔ چمکداو فرش اور سٹیا کا سامان یہاں جدت پیدا کرتا ہے مگر لکڑی کا جاذب نظر استعمال ہمیں دیہات میں واپس لے جاتا ہے۔ اصلی اور مضبوط، یہ رنگ اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے ایک نرم گرم ماحول کی تخلیق میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

۱۰۔ ہلکا اور فراواں

یہ ایک اور شاندار دیہی و جدید کچن ہے، مگر اس میں دیہی اثرات پچھلے کی نسبت زیادہ نمایاں ہیں۔ یہ بتاتا ہے کہ آپ کیسے اپنے جدید کچن کی اصل نہ بھولتے ہوئے اسے عام انداز سے الگ بنا سکتے ہیں۔

۱۱۔ آپ کے مطابق

آخر میں آپ کے کچن کے لیے ایک چھوٹی سی تجویز جو آپ کے گھر کی قیمت کا تعین بھی کر سکتی ہے۔ یہاں کاؤنٹر پر سنگ مرمر کا استعمال کیا گيا ہے اور اس قسم کا سفید ماربل بہت سے لوگوں کا پسندیدہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کو معلوم ہے کہ آپ اس گھر میں ہمیشہ نہیں رہیں گے تو کیوں نہ اسے ایسے سجایا جائے کہ اسے بیچنا آسان ہو؟ سنگ مرمر اس کے لیے بہترین ہے۔ اگر آپ بیچنا نہیں بھی چاہتے، یہ تب بھی ایک بہترین انتخاب ہے کیوں کہ یہ پائیدار، صفائی کرنے میں آسان اور بےحد حسین ہوتا ہے۔

اگر آپ کو یہ کچن پسند آئے تو یہ بھی دیکھیے: ۲۱ چھوٹے کچن جنہیں دیکھ کر آپ ان کی محبت میں گرفتار ہو جائیں گے۔

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi