10 شاندار چھُپی ہوئی الماریاں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Appio Latino | contemporany, EF_Archidesign EF_Archidesign Phòng ngủ phong cách hiện đại
Loading admin actions …

جدید زمانے کے گھروں میں خانہ دار الماریاں فرنیچر کا لازمی حصہ ہیں ۔ بہت سے کپڑوں، جوتوں، کتابوں اوردیگر اشیاء کو ایک مختص جگہ کی ضرورت ہوتی ہے اور خانہ دارالماری کی غیر موجودگی میں آپکا گھربہت بکھرا ہوا اورگندا لگ سکتا ہے۔ اگرچہ ضروری الماریاں بعض اوقات کافی جگہ گھیر لیتی ہیں اور باقی چیزوں کے لئے جگہ محدود کر دیتی ہیں مگر اسکے ساتھ ساتھ بعض اوقات وہ اتنی بری طرح ڈیزائن کی گئی ہوتی ہیں کہ ایک مکمل آرائش شدہ گھر میں ایک بد نما دھبے کی صورت دکھائی دیتی ہیں۔

اسلئے اس مسئلے میں آپکی مدد کے لئے خانہ دار الماریوں کی 10 ایسی مثالیں ڈھونڈی ہیں جن میں سٹوریج کے لئے جگہ تو بہت دستیاب ہے مگر اسکے ساتھ ہی اردگرد کی آرائشی ترتیب میں کامیابی سے چھپائی گئی ہیں۔ مزید جاننے کے لئے ان پر ایک نظر ڈالیں۔

1۔ دیوار میں چپھائی گئی ۔۔۔پٹ بند

اس ترتیب میں ماہرینِ تعمیرات نے انتہائی ذہانت سےکپڑوں کی الماری کو دیوار میں بنے طاق میں نصب کیا ہے اور پھر اسکو اردگرد کی دیواروں جیسا ہی رنگ و روغن کردیا گیا ہے۔

2۔ خانہ دار الماریاں آرٹ کے نمونے کے طور پر

خانہ دار الماریوں کو اس طرح سے ترتیب دینا کہ ان میں ایک فنکارانہ عنصر کا اضافہ ہوجائے تو یہ ایک اچھا انتخاب ہو سکتا ہے۔ اس کمرے میں ماہرینِ تعمیرات نے مختلف ناپوں کے شیشوں کا ایک مجموعہ الماری کے دروازوں پر لگایا ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ اسکے کسی ماہر ڈیزائنر نے تیا رکیا ہے۔ 

3۔ خانہ دار الماری دیوار کے بٹوارے کے طور پر

جیسا کہ اس مثال میں دکھایا گیا ہے مناسب موٹائی سے یہ خانہ دار الماری دیوار کو تقسیم کرنے کے لئے ایک بہت اچھا انتخاب ہوسکتا ہے۔ 

4۔شیشوں کے ساتھ کپڑوں کی الماری

جب ہم اس کمرے کو دیکھتے ہیں تو لگتا ہے کہ یہ کافی وسیع ہے ۔ تاہم جب ہم اسکو غور سے دیکھتے ہیں کہ تو معلوم ہوتا ہے کہ اصل میں یہ کپڑوں کی الماری میں لگے شیشوں کا عکس ہے۔ یہ تمام فریب نظری کپڑوں کی الماری کو آڑا رخ کرکے رکھنے سے بنائی گئی ہے۔ 

5۔ خفیہ داخلی دروازے کے ساتھ کپڑوں کی الماری

اس کمرے میں ایک ایسی الماری بنائی گئی ہے جو دیوارکے سامنے کے حصے کو پوری طرح گھیرے ہوئے ہے۔ اسکا ڈیزائن اِس طرح کا ہے کہ مرکزی داخلی دروازے سے بھی ہم آہنگ ہے۔

6۔ طاق میں نصب الماری

یہ خانہ دارالماری دیوار میں بنے طاق میں نصب کی گئی ہے اور اسکے پٹوں میں لگے شیشوں کی وجہ سے چھپی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ 

7۔ سیڑھیوں کے نیچے

عمومی طور پر سیڑھیوں کے نیچے کی جگہ استعمال بھی نہیں ہوتی اور اسکی صحیح دیکھ بھال بھی نہیں کی جاتی۔ سیڑھیوں کے نیچے خانہ دارالماری بنا دینے سے نا صرف فالتو جگہ دستیاب ہو جاتی ہے بلکہ ایک صاف ستھری با ترتیب جگہ بھی بن جاتی ہے۔ 

8۔ محرابی شکل الماری

ایک چھوٹے کمرے کی صورت میں آپ ایسی الماری بنا سکتے ہیں جیسا کہ اس کمرے میں دکھائی گئی ہے۔ خانہ دارالماری کوپلنگ کے اوپر محراب کی شکل میں اسطرح نصب گیا گیا ہے کہ درمیانی طاق میں پلنگ لگا دیا گیا ہے۔

9۔کم سے کم سامان

صاف ستھری سفید آرائش اور کھسکنے والے بڑے دروازوں کے ساتھ کم سے کم سامان والی یہ ترتیب ایک منفرد کشش پیدا کررہی ہے۔ 

10۔اوپری منزل کے کمرے میں خانہ دار الماری

اوپری منزل کے کمرے کو اگر درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو وہاں کپڑوں کی الماری کی جگہ بنانے کے لئے مناسب جگہ دستیاب ہوسکتی ہے۔ ڈھلکواں چھت کے نیچے یہ الماری اس طرح ترتیب دی گئی ہے کہ اگر پٹ بند ہوں تو اسکی موجودگی کا پتہ بھی نہیں چلتا۔ 

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi