تیس(30) چیزیں آپکے گھر میں نہیں ہونی چاہئیں اگر آپ تیس(30)سے زیادہ ہیں

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
cổ điển theo homify, Kinh điển
Loading admin actions …

جب آپ بڑے ہوتے ہیں آپکی پسند بدلتی ہے اور مزید سمجھدار ہوتے ہیں.یہ کھانے ,موسیقی,اور سرگرمیوں کے لیے کہا جاتا ہے مگر یہ ان سب کے ساتھ ساتھ آپکے گھر کے لیے بھی ہوتا ہے.ایک نوجوان کی حیثیت سے آپکے پاس آپکے پسندیدہ بینڈ/گروہ کے کافی اشتھار ہوسکتے ہیں.کالج کے دوران بیگ کرسیاں اور انتخابی فرنیچر آپکے  رہنے کے کمرے میں ہوتا ہے.ج  آپ بیس سال کے ہوتے ہیں تو آپ اور زیادہ سمجھدار ہونے کی کوشش کرتے ہیں لیکن شاید وہی پہلے والے فرنیچر کی دکان کو چنتے ہیں کیونکہ یہ ایک چیز ہے جو ہر کوئی خریدنے کے قابل ہوتا ہے.لیکن اب آپ تیس سال کے ہیں اور زندگی میں اور بھی مستحکم ہیں تو یہ سجاوٹ بدلنے کا وقت ہے جیسا کہ آپ نے پہلے سالوں میں بدلیں.مندرجہ ذیل میں وہ تیس چیزیں ہیں جو کہ آپکے گھر میں نہیں ہونی چاہئیں اگر آپ تیس سے اوپر ہیں تو پھر کچھ چیزوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے تیار ہو جائیں

1. ڈپلومے کی سند اور سرٹیفکیٹ دفتر کے لیے ہیں نہ کے آپکی روزمرہ کی زندگی کی سجاوٹ کے لیے.

2. پلاسٹک کی کوئی کرسیاں نہ ہوں چاہے وہ اندر ہو یا باہر.یہ سستی نظر آتی ہیں اور اب آپ زیدہ پیسہ کماتے ہیں اور بہتر فرنیچر بنانے کی استطاعت رکھتے ہیں.

3. ایک بے ترتیب باورچی خانہ آپخو ایک نوجوان ظاہر کرتا ہے.اسے صاف ستھرا رکھیں.

4. ایک صحن جس میں کچھ نہیں ہے یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپکو کوئی پرواہ نہیں.اس میں تھوڑا اپنی پسند کا لکڑی کا فرنیچر شامل کریں کوئی بات نہیں کہ آپکی جگہ کتنی چھوٹی ہے.

5. اگر آپکے گھر کی دیوار خالی ہے تو ایسا لگتا ہے جیسے آپکو منتقل کر دیا گیا ہو. اپنی پسند کی کچھ آرائشی اشیاء شامل کریں اور اپنے گھر کو ایک گھر کی طرح محسوس کریں.

6. آپکے کچن کی ہر چیز ملتی جلتی ہونی چاہئیے. کوئی چاندی کے یا نامناسب برتن نہ ہوں.

7. اگر آپ کے پاس فرنیچر نہیں ہے تو اچھی قسم کے فرنیچر پر سرمایہ کاری کریں تاکہ آپکے مہمانوں کو فرش پر نہ سونا پڑے.

8. اب آپکی اپنی جگہ ہے اچھے معیار کی رضائی اور لحاف تکئیے آپکے گھر کے لیے ضروری ہیں.

9. گھر میں داخلے کا ایک بیزار اور بے رونق راستہ مہمانوں کا استقبال نہیں کرتا. اس جگہ کو پودوں روشنیوں اور کوئی بھی چیز جو اس جگہ کی رونق بڑھائے سے سجائیں.

10. صرف نوجوان اپنے گھروں میں پودے رکھنے سے کتراتے ہیں تو اپنی جگہ کے معیار میں کچھ بہتری اور تازہ ہوا کے لیے اس میں کچھ ہریالی شامل کریں.

11. اپنے گھر کی دیکھ بھال کرنا اور اسے صاف ستھرا رکھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ خیال رکھتے ہیں کہ اپکا گھر کیسا دکھائی دیتا ہے.مٹی اور دراڑوں سے اٹی دیواروں سے دور رہیں.

12. اگر اپ کے گھر میں بے ترتیبی ہے تو فوری طور پر اس سے چھٹکارا حاصل کریں. اس سے نہ صرف جگہ گندی لگتی ہے بلکہ چھوٹی بھی لگتی ہے.

scandinavian theo toki, Bắc Âu

13. ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ روشنی خوب صورتی کی چابی ہے تو اگر کوئی جگہ اندھیری ہے تو اپنے گھر کے دکھاوے کے لیے اچھے معیار کی روشنی پر سرمایہ کاری کریں

14. پلاسٹک کے خانے ان لوگوں کے لیے ہوتے ہیں جو باورچی خانے کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے. اپنے باورچی خانے کی شاندار جھلک کے لیے اچھے معیار کے لکڑی والے خانوں پر سرمایہ کاری کریں.

scandinavian theo toki, Bắc Âu

15. اگر آپکے گھر کا فرشپلاستک کا اور فرسودہ/پرانا نظر آتا ہے تو اسے لکڑی یا جدید لکڑی کے ٹائلز سے بدل دیں یہ بیت حقیقی اور بہترین دکھائی دیتا ہے

16. اگر روایتی پودوں کی دیکھ بھال آپکے لیے بہت زیادہ ہے اپ وہ پودے پسند کریں جیسے کہ تھوہر(خاردار پودا) اور ناگ پھنی جنکی دیکھ بھال کرنا آپکے لیے آسان ہو. گھر کے گرد مردہ پودوں کو مت رکھیں.

17. انتخابی فرنیچر بہت دلکش لگتا ہے لیکن اگر آپکا فرنیچر باقی چیزوں سے ملتا جلتا نہیں ہے جو آپ نے کئی سالوں کے دوران اکٹھا کیا ہے تو پھر یہ کچھ نئی چیزیں خریدنے کا وقت ہے.

18. ایک بے ترتیب دفتر کسی بھی بالغ کا نہیں ہو سکتا. ایک دلکش نظارے کے لیے چیزوں کو ترتیب سے ان کی جگہ پر رکھیں.

19. اگر آپکا بیڈ روم ایسا نظر آتا ہے جیسے کسی نوجوان کا ہو تو پھر اس کو تبدیل کرنے کا وقت ہے تاکہ ایک جدید اور نفیس طرز کا نظر آئے.

20. ڈھیلے اور لٹکے ہوئے تار گھر کو غیر منظم اور گندا محسوس کراتے ہیں. جگہ کو صاف دکھانے کے لیے ان تاروں کو دور کہیں ایک طرف لٹکائیں.

scandinavian theo toki, Bắc Âu

21. نامعلوم داغ ایک طریقہ ہے جو مہمانوں کو روک سکتے ہیں اور آپکے گھر کو گندا بناتے ہیں. فرش کو صاف کریں یا نئے فرش سے بدل دیں.

22. بغیر ڈھکے بلب گھر کو نامکمل بناتے ہیں.نئے بلب خریدیں یا کوئی چین یا پھر ان بلبز کو ڈھک کر رکھیں تاکہ کمرے کو نئی زندگی ملے.

23. پھسلنے والے دروازے ماضی کی چیزیں ہیں. انھیں ایک طرف کریں اور اپنے گھر کے لیے جدید فرش کا منصوبہ بنائیں.

24. اپنے بیزار باورچی خانے کی سیاہ آرائش کو نفیس اور جدید سجاوٹ سے بدلیں تاکہ ایک دلکش باورچی خانہ بن سکے.

25. ایک منظم نعمت خانہ اور مسالوں والا فریم گھر کے لیے لازمی امر ہے.اس سے آپ ہر چیز آسانی سے ڈھونڈ سکتے ہیں جب آپ کو اچھا کھانا پکانے کی ضرورت ہو

26. ٹی وی سٹینڈ کا نہ ہونا کالج کے سالوں کی یاد کو تازہ کر دیتا ہے.اچھے ٹی وی اسٹینڈ پر پیسے لگائیں شاید اس میں تمام کتابیں بھی رکھی جا سکیں.

27. پردے جگہ کو مکمل کرتے ہیں یہ اضافی نہیں ہونے چاہئیں.چمکدار اور نمونہ دار کپڑے سے بچیں اور انتہائی نفیس ڈیزائن اور رنگ کا پردہ پسند کریں یا پھر دوسری قسم کے رنگوں پر سرمایہ کاری کریں.

28. اچھے معیار کے کھانا پکانے والے سامان لیں جو کہ طویل عرصے کے لیے چلے. بے جوڑ برتنوں اور پین/توا/تسلہ جو آپکے دوستوں اور گھر والوں کی طرف سے دیئے گئے ہیں ان سے بچیں.

29. ایک منظم گیراج/گودام(گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ) اچھی جگہ بناتا ہے.گیراج/گودام بہت سی چیزیں رکھنے کے لیے اور بی ترتیبی سے بچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اسے ردی/کباڑ رکھنے کے لیے استعمال مت کریں.

30. ہم میں سے تمام یہ یاد رکھیں کہ اپنی پسند کے ڈیزائن اپنائیں اپنی جگہ کو آرام دہ اور پر کشش بنانے کے لیے.

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi