غسل خانوں کی آرائش کے لیے 14 مٹیریل

Hamna – Homify Hamna – Homify
Projeto de reforma residencial, KOSH Arquitetura & Interiores KOSH Arquitetura & Interiores Phòng tắm phong cách hiện đại
Loading admin actions …

غسل خانوں کی آرائش کے لیے ڈھیروں ایسے مٹیریل موجود ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے غسل خانے کو بہت ہی بہترین اور جدید انداز دے سکتے ہیں۔ اور ویسے بھی آپ ادھر اپنی مرضی اور آرام کے مطابق آرائش کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کو جن مٹیریل کے بارے میں بتائیں گے ان کو آپ الگ الگ بھی استعمال کر سکتے ہیں اور آپس میں ملا کر بھی۔

ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ کسی چھوٹے غسل خانے کے لیے کون سا انداز سب سے بہترین ہے۔ تو چلیں آپ بھی دیکھیں۔

1. خاص انداز کے سریمک

اس انداز میں ایک خاص طرح کی سریمک شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ پوری دیوار اس طرح کا تاثر پیش کرے کہ ادھر الگ الگ موزیک ٹائلز لگاۓ گۓ ہوں۔

2. ​مختلف ڈیزائن والے سریمک

اگر آپ اپنے غسل خانے میں تھوڑا دلچسپ انداز لانا چاہتے ہیں تو پھر اس طرح کے سریمک ٹائلز کا چناؤ کریں جن کا انداز تو ایک سا ہی ہو مگر ان پر بنا ڈیزائن الگ ہو۔ لیکن اس میں اہم بات یہ ہے کہ انہیں لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھا جاۓ کہ آپ کا غسل خانہ بہت زیادہ بھرا ہوا نہ ہو جاۓ.

3. وال پیپر

آج کل مارکیٹ میں اس طرح کے وال پیپرز با آسانی دستیاب ہیں جن پر دیدہ زیب ڈیزائن بنے ہوتے ہیں اور وہ آسانی سے دھوۓ بھی جا سکتے ہیں۔ اس طرح کے وال پیپرز غسل خانے کے لیے بہترین ہیں کیونکہ اس جگہ اکثر پانی کے چھینٹے پڑ جاتے ہیں۔

4. اینٹیں

سامنے نظر آنے والی اینٹوں کی دیوار بھی بہت خوبصورت انداز ہے لیکن یاد رکھیں ہر طرح کی اینٹیں اس قابل نہیں ہوتیں کہ ان کو سامنے لایا جاۓ۔ اس لیے پہلے اس بات کا پتہ کر لیں کہ آپ کی دیوار کس طرح کی اینٹوں سے تیار کی گئی ہے۔

5. 3D ​ٹائلز

آج کل مارکیٹ میں 3D انداز ٹائلز بھی بہت سارے موجود ہیں۔ اس طرح کے ٹائلز آپ کے غسل خانے کو بہت کشادہ تاثر دیں گے۔

6. آپس میں ملی ہوئی لکڑی

اس طرح کی دیوار آپ خاص طور پر تیار کروا سکتے ہیں۔ اس کے لیے درمیانی دیوار سب سے بہتر رہتی ہے۔

یہ بات یاد رکھیں کہ یہ بہت نازک مٹیریل ہوتا ہے تو اسے اس جگہ لگائیں جدھر اس کے خراب ہونے کے امکانات کم سے کم ہوں۔

7. پتھر

پتھر زیادہ تر غسل خانے میں لگانا پسند نہیں کیا جاتا کیونکہ اس کی صفائی تھوڑی مشکل ہوتی ہے لیکن اگر اس پر اچھا سیلر لگا دیا جاۓ تو اس پریشانی سے آپ آرام سے بچ سکتے ہیں۔

8. سلیٹ

اگر آپ اپنے غسل خانے میں بہت ہی دلچسپ انداز لانا چاہتے ہیں تو ایک دیوار کو سلیٹ بنا دیں۔ اس پر سب لوگ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔

عمومی طور پر اس جگہ کی دیوار اس گھر میں پسند کی جاۓ گی جدھر فیملی نہیں بلکہ دوست مل کر رہ رہے ہوں.

9. ​کچھ پڑھنے کے لیے

کچھ اخباروں کی خبریں کاٹ کر ان کو آپس میں ملا کر دیواروں پر چپکا دیں۔ پھر اس پر پلاسٹک کا کور چڑھا دیں تاکہ اس کی صفائی آرام سے ہو جاۓ۔

10. موٹف والے ٹائلز

Apartamento LuPaBePe, 285au 285au Phòng tắm

ایک ہی شیڈ یا پھر اس کے ساتھ سفید رنگ کے ڈیزائن والے ٹائلز آپ کے غسل خانے کو بہت منفرد انداز دیں گے۔

11. ​ساٹھ کی دہائیوں میں

اس طرح کے چھوٹے ٹائلز ساٹھ اور ستر کی دہائیوں میں بہت زیادہ مشہور تھے۔ تو اگر آپ ایک دیوار اس طرح کی بنا دیں اور دوسری جدید انداز کی تو بہت ہی زبردست انداز مل جاۓ گا.

12. سیمنٹ

آج کل آرائش کی دنیا میں غسل خانوں کی دیواروں کی سجاوٹ سیمنٹ سے کیے جانے کا ٹرینڈ چلا ہول ہے۔ اور اس  مٹیریل کی جدید انداز سے تیاری کی وجہ سے اب اس کو بہت سے مختلف انداز سے استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ واٹر ریزسٹینٹ بھی ہے۔

13. پرتگالی سریمک ٹائلز

اس طرح سے ٹائلز ہوتے تو تھوڑے مہنگے ہیں لیکن یہ ہر جگہ ہی اچھے لگتے ہیں۔  

14. چینی مٹی(porcelain)

porcelain یا پھر چینی مٹی کا استعمال قدیم زمانے سے ہی امارت کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ تو کیوں نا اسے غسل چانے میں بھی استعمال کر لیا جاۓ؟ جیسے ادھر لکڑی کے تختوں کی دیوار کے درمیان میں پورسلین ٹائیلز اور سنک ادھر کی خوبصورتی دوچند کر رہا ہے۔

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi