باتھ روم کے فرش میں تبدیلی کے لیے حوصلہ افزاء تجاویز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Appartamento residenziale nel quartiere Nomentano., studioQ studioQ Phòng tắm phong cách hiện đại
Loading admin actions …

جدید دور میں گھروں میں دیگر کمروں کے ساتھ باتھ روم/ غسل خانے کی سجاوٹ پر بھی زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا کمرہ ہے جو  ہمارے  ذاتی استعمال میں آتا ہے۔  ہم تازہ دم ہونے کے لیے اپنے  دن کا آغاز اسی سے کرتے ہیں۔ تو باتھ روم اگر صاف سُتھرا ہونے کے ساتھ دلکش اور خوبصورت بھی ہو تو آپکی شخصت پر اچھا اثر پڑتا ہے ۔یوں تو باتھ روم کی سجاوٹ میں زیادہ تر باقی اشیاء پر زور دیا جاتا ہے مگر اس مضمون میں آج ہم آپکی حوصلہ افزائی کے لیے باتھ روم کے فرش کی سجاوٹ کے کچھ خیالات لائے ہیں آئیے ان پر نظر ڈالیں۔

سفید سادہ اور نقش والی ٹائلز

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں فرش کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے سفید سادہ ٹائلوں کے استعمال کے ساتھ درمیان میں نقش والی ٹائلوں کو لگایا گیا ہے

یک رنگی ٹائلز

یہ بھی ایک اور مثال ہے نقش والی ٹائلز کی مگر اس فرش میں ایک ہی رنگ کی ٹائلوں کو لگایا گیا ہے۔  یہ بھی دکھنے میں خوبصورت لگتی ہیں۔

ایک حصہ نمایاں کرنے کے لیے بلیک آئس پھول ماربل کا استعمال

اس پورے باتھ روم میں سفید رنگ کے ساتھ ماربل کو استعمال کیا گیا ہے لیکن ایک حصے کو باقی سب سے نمایاں کرنے کے لیے اس کے اردگرد  بلیک آئس پھول ماربل کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

دیوار اور فرش کی ٹائلز میں مطابقت

باتھ روم کے فرش کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس میں  اور دیوار میں لگی ٹائلز میں مطابقت ہو۔

کاسٹرو وائٹ / سفید ماربل

عام طور پر زیادہ تر لوگ باتھ روم / غسل خانے میں ماربل لگانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ کیونکہ یہ صاف رکھنے میں بھی آسان ہوتے ہیں اور خوبصورت بھی لگتے ہیں ۔اس تصویر میں باتھ روم کے فرش پر کاسٹرو وائٹ / سفید ماربل استعمال کیا گیا ہے ۔

شنگریلا ماربل کی مختلف ٹائلز

یہ ایک اور ماربل کی ٹائلوں والے فرش کی ایک مثال ہے اس باتھ روم کے فرش میں شنگریلا ماربل کی ٹائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

نفیس ڈیزائن

زیرِ نظر تصویر میں فرش پہ استعمال کی ہوئی ٹائلز نفاست سے بھرپور ہیں۔ یہ اس غسل خانے کی دلکشی میں اضافے کے ساتھ نفاست بھی پیدا کر رہی ہیں

مختلف ڈیزائن والی رنگارنگ ٹائلز

ان ٹائلوں کے ڈیزائن کے ساتھ ان کے رنگ بھی مختلف ہیں ان  سے آپ کے غسل خانے کا فرش رنگین لگ رہا ہے۔

مختلف رنگوں والی تکونی ٹائلز

زیرِ نظر تصویر میں سفید رنگ کے ساتھ کالے اور گرے رنگ کی تکونی ٹائلوں کا استعمال کیا گیا ہے جو اس باتھ روم کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہیں ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے اسے دیکھیں ۔باتھ روم/غسل خانے کے منصوبے ترتیب دینے کے لیے گیارہ جدید تجاویز

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi