دلکش اور آپ کے خوابوں جیسی 7 خوابگاہیں

Hamna – Homify Hamna – Homify
Residence of Mr. Shoukath at Perinthalmanna, BN Architects BN Architects Phòng ngủ phong cách hiện đại
Loading admin actions …

ایک پرفیکٹ مرکزی خوابگاہ ایسی چیز ہے جسے حاصلکرنے کی ہم سب کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کے ذہن میں مکمل خاکہ موجود نہ ہو کہ آپ کیا چاہتے ہیں تو پھر مارکیٹ میں موجود بہت سارے آپشنز کی وجہ سے آپ شش و پنج میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ تو اگر آپ کو ایک کامل خوابگاہ تیار کرنے میں مدد چاہیے تو اس کے لیے ہم نے چند زبردست اسٹائلز کی خوابگاہیں ڈھونڈی ہیں، جن کی مدد سے آپ اپنے لیے اپنے مزاج کے مطابق خوابگاہ تیار کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ مکمل طور پر ان آئیڈیاز کو استعمال نہ بھی کریں تب بھی اس آئیڈیا بک کو دیکھنے کے بعد آپ اپنے اندرونی آرائش کے ماہر کو ہلکہ پھلکہ خاکہ پیش کر سکتے ہیں جو آپ اپنی خوابگاہ کے لیے بہتر سمجھتے ہیں۔ چلیں آپ بھی دیکھیں کہ آپ کو اپنے گھر کے لیے کون سی خوابگاہ کا انداز سب سے پسند آۓ گا۔ 

شاہانہ اور شاندار

ہمیں نہیں لگتا کہ آپ اپنے کمرے میں اس سے زیادہ شاہانہ انداز لا سکتے ہیں۔ جامنی رنگ کی ویلویٹ اور گہرے رنگ کی لکڑی کے فرش کی وجہ سے یہ کمرہ کسی بادشاہ کے کمرے سے کم نہیں لگ رہا۔ اس کے علاوہ اس کمرے کا فانوس اس کے شاہانہ انداز کو مزید کامل بنا رہا ہے۔ اب ذرہ اس تصویر کو غور سے دیکھیں، کیا آپ اسے دیکھ کر کہ سکتے ہیں کہ اس میں بہت زیادہ نمود و نمائش کی گئی ہے؟ نہیں نا۔ یہ ہمارے ماہرین کا تیار کردہ ایک بہترین کمرہ ہے جو دیکھنے کے بعد سب کو پسند آتا ہے۔

پرسکون اور آرامدہ

اس کمرے کو دیکھ کر ہی سکون اور آرام کا احساس جاگ رہا ہے۔ جدت کے تقاضوں پر پوری اترتی یہ خوابگاہ اپنے نیچلے لیول پر بنے فرنیچر اور قدرتی لکڑی کے استعمال کی وجہ سے بہت ہی زبردست لگ رہی ہے۔ اس کے ساتھ مدھم رنگ کے کنٹراسٹ کی وجہ سے اس کمرے کو مزید حسن مل رہا ہے۔ قدرتی پودوں نے اس خوابگاہ کو بہت ہی تازہ دم اور پرسکون بنا دیا ہے۔

شوخ او ردلچسپ

یہ بات کبھی نہ بھولیں کہ آپ کی خوابگاہآپ کی شخصید کے مطابق ہونی چاہیے اور اس میں وہ سب کچھ ممجود ہونا چاہیے جو آپ کو پسند ہو۔ تو اگر آج کل مدھم رنگ اور ہلکے پھلکے اسٹائلز فیشن میں ہیں تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ آپ شوخ رنگوں کے ساتھ ایک بار تجربہ نہ کریں۔ سبز اور نیلی کلر سکیم کے اس ٹراپیکل انداز سے اس خوابگاہ کو بہت ہی روشن اور خوشیوں بھرا تاثر مل رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس خوابگاہ میں سوتے وقت کسی کو بھی ڈراؤنے خواب نہیں آئیں گے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہو سکتی ہے؟

دلکش اور سمندری انداز

سفید اور نیلے رنگ کا کامبینیشن ہمیشہ سے بہت یونیک سمجھا جاتا ہے اور اسے دیکھتے ہی آپ کو سمندر یاد آ جاتا ہے۔ اور اس کے ساتھ جب سفید ہی رنگ کی لکڑی کا فرنیچر استعمال کیا جاۓ تو اس کی دلکشی میں مزید اضافہ ہی ہوتا ہے۔ اس خوابگاہ میں دیکھیں کہ سیدھی لکیروں والے پردے کی وجہ سے ایک مکمل ساحلی تاثر مل رہا ہے۔

کشادہ اور گرم جوش

لال رنگ صرف محبت اور جزبے کی نشانی نہیں ہوتا بلکہ یہ اپنے اندر ایک بہت گرمجوش اور آرامدہ تاثر بھی رکھتا ہے۔ تو ہمارے خیال میں یہ رنگ خوابگاہ کے لیے بہترین ہے۔ لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ اگر آپ کی خوابگاہ بہت چھوٹی سی ہے اور اس میں قدرتی روشنی کا آنا ممکن نہیں تو لال رنگ کی وجہ سے آپ کی یہ خوابگاہ بہت بھری بھری لگنے لگے گی۔ لیکن اگر آپ کی خوابگاہ قدرتی روشنی سے بھری بڑے سائز کی ہے تو لال رنگ آپ کی اس خوابگاہ کو بہت دلکشی عطا کرے گا۔

پراسرار مگر شاندار

ہم لوگ زیادہ تر ایسی خوابگاہیں دیکھتے ہیں جو کہ زیادہ تر روشن، چمکدار اور سادہ انداز کی ہوتی ہیں مگر کبھی کبھی ہماری نگاہوں میں چند ایسی خوابگاہیں بھی آ جاتی ہیں جو کہ بےحد منفرد انداز رکھتی ہیں۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ گہری، ڈرامیٹک اور پراسرار، ہمارے خیال میں یہ جگہ اس بات کی مثال بیان کرتی ہے کہ گہرے رنگ میں بھی کتنی زیادہ خوبصورتی موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ نیچے لگی روشنیاں اس کو مزید محسورکن بنا رہی ہیں۔

خوبصووت وال پیپر کے ساتھ

آج کل کمروں کی آرائش کے لیے وال پیپر کا استعمال بہت تیزی سے مقبول ہوتا جا رہا ہے، اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو پتہ چل جاۓ گا۔ وال پیپر کے استعمال کی وجہ سے آپ اپنے گھر کو ایک دم تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شوخ رنگ کا وال پیپر آپ کو اس بات کی یقین دہانی کرواۓ گا کہ اس کے بعد آپ اپنے کمرے میں سادہ انداز کا فرنیچر اور دیگر اشیاء استعمال کرسکتے ہیں۔

خوابگاہ کی سجاوٹ کے لیے 15 سادے مگر زبردست طریقے.

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi