کلاس اور وضع داری سے بھرپور ایک جدید گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Phòng khách
Loading admin actions …

آج کے اس دورے میں ہم آپ کو ایک ایسے گھر کی سیر کرائیں گے جس میں خوبصورتی اور وضع داری کو جدت کے ساتھ اس دلکشی سے ملایا گیا ہے کہ ہر دیکھنے والا مسحور ہو کہ رہ جاۓ گا۔ اس گھر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ادھر صرف جدت کو ہی سامنے نہیں رکھا گیا بلکہ گھر کے مکینوں کے آرام کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھا گیا ہے۔ اس پورے گھر میں جو چیز ہر جگہ کو آپس میں ملا رہی ہے، وہ ہے اس کا سادگی بھرا حسن۔ اور ہمارا تو ہمیشہ سے یہی خیال رہا ہے کہ سادگی میں ہی اصل خوبصورتی ہے۔ 

چلیں پھر بغیر کسی انتظار کے اس خوبصورت گھر کا دورہ کریں اور پسند آنے والے آئیڈیاز کو اپنا گھر بنانے میں بھی استعمال کریں۔

تخلیقی صلاحیت کا کمال

اس چھوٹے سے باورچی خانے کو نہایت ذہانت کے ساتھ کشادہ دکھایا گیا ہے۔ میٹ انداز کے ہینڈل سے پاک کیبنٹ، چمکدار صاف ستھرا سپلیش بیگ اور سفید رنگ، یہ سب مل کہ ویسے ہی اس جگہ کو بہت بڑا دکھا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی بڑی کھڑکی سے آتی ہوئی قدرتی روشنی بھی۔

ان کیبنٹس کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ یہ بالکل دیوار میں غائب ہوتے ہوۓ محسوس ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ادھر کے مکینوں کو چیزیں رکھنے کی کافی زیادہ جگہ مل گئی ہے اور یہ باورچی خانہ زیادہ بھرا ہوا بھی نہیں لگ رہا۔ اب اس پوری جگہ کو یکسانیت سے بچانے کے لیے یہاں رنگین کرسیوں کا اضافہ کیا گیا ہے جو اس جگہ کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہا ہے۔

رہائش ایک زبردست سٹائل کے ساتھ

آئیوری، سفید، خاکستری اور سرمئی رنگوں کی وجہ سے اس جگہ کو بہت جدت بھرا گرم جوش انداز مل رہا ہے۔ ذرا آپ تصور کریں کہ آپ اپنے پیاروں کے ساتھ چاۓ کا کپ لے کر اس خوبصورت سی جگہ پر اچھے وقتوں کی یاد تازہ کر رہے ہوں، ہے نا ایک خوش کن منظر۔

سادگی اور سٹائل ایک ساتھ

دیوان خانے کے ساتھ متصل یہ کھانے کی جگہ گہرے رنگ کی کرسیوں اور میز سے سجی ہوئی ہے جو کہ باقی سارے کمرے کے مدھم رنگوں کے ساتھ بہت زبردست کنٹراسٹ پیش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اس کمرے کو غور سے دیکھیں کہ اس کمرے میں کتنے مختلف اندازوں کے ٹیکسچر استعمال کیے گۓ ہیں لیکن یہ سب کے سب ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوبصورتی سے مدغم ہو رہے ہیں۔ کیا آپ نے ادھر لگے فانوس پر غور کیا ہے؟

مزے گھر والوں کے ساتھ

یہ پرائیوٹ لاؤنج میڈیا روم کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ نرم سے کاؤچ اور گہرے رنگ کی لکڑی کی کافی ٹیبلز اور لکڑی کا ہی فرش اس جگہ کی خوبصورتی کو کئی گنا بڑھا رہا ہے اور اس کے علاوہ ٹی وی یونٹ کے تو کیا ہی کہنے ہیں! ذرا سوچیں یہاں پر آپ کو اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا کتنا اچھا لگے گا۔

شاہانہ انداز

آرامدہ، جدید اور متاثر کن۔ ۔ ۔ یہ خوابگاہ آرام و سکون کے لیے بہترین ہے۔ زیادہ تر مدھم رنگوں سے سجا یہ کمرہ ایک پر سکون اور تازہ دم کر دینے والی نیند کے لیے بہترین ہے۔ کیا آپ کو بھی اس بستر کو دیکھتے ہی ساتھ اس پر چھلانگ مار کر لیٹنے کا دل نہیں چاہ رہا؟ 

ایک ہی بہاؤ میں

ہلکے رنگ، شاندار انداز، خوبصورت آرائش اور جدت سے بھرا یہ غسل خانہ ہر کسی کو ہی پسند آتا ہے۔ آئیوری رنگ کا گہری لکڑی کے ساتھ کمبینیشن اس جگہ کو بہت ہی خوبصورت تاثر دے رہا ہے۔ ڈبل سنک اور ان کے اوپر لگا بڑا سا شیشہ ادھر کھڑے ہو کر تیار ہونے کے لیے بہترین ہے۔

متاثر کن انداز کے ساتھ ایک زبردست کلاسیکل اپارٹمینٹ.

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi