سیاہ رنگ کے ۵ دلکش باتھ روم جو آپکا دل جیت لینگے!

Shahtaj Shahtaj
Дом в Иславское, Anastasia Yakovleva design studio Anastasia Yakovleva design studio Phòng tắm
Loading admin actions …

کیا آپ جانتے ہیں سیاہ رنگ کے کیا کیا فائدے ہیں؟ ایک تو یہ کہ اس رنگ میں میلا پن فوری طور پر بالکل نمایاں نہیں ہوتا اور دوسری بات یہ کہ اس رنگ کی ٹائلیں اگر کسی کمرے میں استعمال کی جائیں تو وہ اس کمرے کی دلکشی میں ممکنہ حد تک اضافہ کردیتا ہے۔ آپکو اگر ہم یہ کہیں کہ آج آُکے لئے ہم سیاہ رنگ کے ۵ دلکش باتھ روم جو آپکا دل جیت لینگے تو کیا آپ ان کے بارے میں جاننے کے لئے پر جوش ہو جائینگے؟ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں آپ بہت پر جوش ہوجائینگے!

۱۔ وسیع اور نفیس

اس باتھ روم کو دیکھیں یہ جتنا وسیع ہے اتنا ہی نفیس بھی ہے اور ساتھ ہی اس میں ہر ممکن سہولت موجود ہے جو اس باتھ روم کو استعمال کرنے والے کے لئے آسان اور باسہولت بناتا ہے۔ اگر اس میں غور کیا جائے تو اس باتھ روم میں ہوا کے گزر کے لئے دو دو کھڑکیاں بنائی گئی ہیں جس سے دھوپ اندر آتی ہے اور غیر ضروری بدبو اور جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے۔

اس میں موجود اور، بڑا سا باتھ ٹب اور جدید بیسن اس باتھ روم کی وضع کو اور بھی نمایاں کر رہے ہیں، شاور کا باتھ ٹب کے قریب لگانا اسے عقلمندانہ فیصلہ ظاہر کر رہا ہے اور شاور کا شیشے کے دروازے کے اندر لگا ہونا اسے اور بھی حسین بنا رہا ہے۔

سیاہ رنگ کے باتھ روم میں سفید رنگ کے لوازمات اور بڑا آئینہ باتھ روم کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہوا اسے کشادہ اور وسیع وضع فراہم کر رہا ہے۔

۲۔ کشادہ اور باسہولت

اس باتھ روم میں جدیدیت اور سہولت بھرپور ہے، بیسن، باتھ ٹب، درازیں، ریک وغیرہ سب کچھ جدید طرز کا ہے۔ اس میں عام طور پر باتھ روم میں جس طرح چھوٹی الماریاں لگائی جاتی ہیں اس کے برعکس اس میں جدید انداز میں سیاہ ریک لگائے گئے ہیں تا کہ سامان کو استعمال کرنے میں زیادہ وقت ضائع نہ ہو اور اس ریک کی صفائی بھی الماریوں کی نسبت آسان ہوتی ہے۔

اس باتھ روم کی تنگ جگہ کو جسطرح معمار نے اپنی قابیلیت سے مناسب طریقے سے استعمال میں لیا ہے وہ قابلِ تعریف ہے، باتھ روم کے اختتام پر ایک بڑا باتھ ٹب بنایا ہے اور ایک سیدھ میں کموڈ اور بیسن لگا کر باتھ روم کو مکمل کرلیا ہے جس سے باتھ روم کا استعمال آسان بھی ہے اور مختلف بھی۔

اس باتھ روم کی جگہ کو خوبصورتی سے استعمال کرتے ہوئے اس کی دیواروں کو خاص طور پر ٹب کے پس منظر کی دیوار پر لگایا گیا والپیپر اسے منفرد احساس فراہم کر رہا ہے جس سے کوئی بھی نہاتے وقت اپنے خیالی پلاؤ باآسانی بنا سکتے ہیں۔

۳۔ فعالیت سے بھرپور

اس باتھ روم میں فعالیت کی بھرمار ہے، اس میں جتنا جدیدیت کو دھیان میں رکھا گیا ہے اتنا ہی فعالیت کو بھی زیرِ غور رکھا گیا ہے۔ اس سیاہ باتھ روم میں سفید لوازمات اسکی دلکشی میں اضافہ کر رہے ہیں، اس باتھ روم میں سیاہ ٹائلوں کا انتخاب اس کو شاندار انداز دیتے ہوئے اس میں جدید چیزوں کو شامل کیا ہے اور عام باتھ روم سے مختلف اس میں بیسن کے نیچے نہ ہی کوئی دراز ہے نہ ہی کوئی الماری میسر ہے بلکہ زمین سے اونچائی پر سلیپ بنائی گئی ہے جس میں سامان آسانی سے رکھا جا سکتا ہے اور صفائی میں بھی کم وقت درکار ہوتا ہے!

۴۔ چھوٹا لیکن دلکش

یہ باتھ روم کسی لڑکے کے باتھ روم کے طور پر منتخب کرنا زیادہ بہتر ثابت ہوگا، اس میں اسکے چھوٹے سائز کے باوجود اس میں تمام بنیادی سہولتیں موجود ہیں۔ سیاہ رنگ کے ہونے کی وجہ سے اس میں دلکشی ظاہری طور پر نمایاں ہو رہی ہے! اسکی منفرد اور انوکھی دیواریں اور ان پر لگا والپیپر خوبصورتی میں اور اضافہ کر رہا ہے!

۵۔ باسہولت اور جدید

بڑے باتھ روم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں جتنی چاہیں سہولتوں کا اضافہ کیا جا سکتا ہے اور جتنا چاہیں اس میں جدید لوازمات کا شمول کیا جاسکتا ہے۔ اس باتھ روم میں بھی کچھ ایسا ہی ہے اس میں ٹب، کموڈ اور بیسن جیسی بنیادی ضرورتوں کا شامل کیا گیا ہے وہ بھی جدید طرز کی!

بڑا آئینہ جدید بیسن کے ساتھ نہ صرف نفیس لگ رہا ہے بلکہ اس سے باتھ روم کی وضع میں خوبصورتی جھلک رہی ہے، برش ہولڈر، تولیے، ہینڈ واش اور جدید نل سب کچھ اس بیسن کے ساتھ اور بھی حسین لگ رہے ہیں۔

اس باتھ روم کی بھی سب سے خاص بات اس میں موجود سہولتیں ہیں جس سے اس باتھ روم کو استعمال کرنے والے فائدہ حاصل کرینگے۔ اس باتھ روم میں جگہ کا معقول استعمال اس باتھ روم کو اور بھی دلفریب بنا رہا ہے!

چھوٹے دلکش باتھ روم کے ۵ بہترین آئیڈیاز جاننے کے لئے یہاں کلک کریں!

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi