جدید باورچی خانوں کی صفائی کے لیے تجاویز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Mieszkanie w łódzkiej kamienicy - 60m2, Pink Pug Design Interior Pink Pug Design Interior Nhà bếp phong cách chiết trung
Loading admin actions …

ہم آپ کے بارے میں نہیں جانتے لیکن کسی کے لیے سب سے مشکل کسی کام کو شروع کرنا ہے۔ اور اسے کرنے کے بعد یہ مشکل ہوتی ہے کہ واقعی کام ختم ہو گیا کہ نہیں۔ کیا آپ کے ذمے بھی گھر کی صفائی آئی ہے؟ ہم اس کو کرنے کے لیے ایک ہوم ورک ترتیب دیتے ہیں اور آپ کو بھی ایسا کرنے کے لیے تجویز دیں گے ایسا کرنا ٹھیک رہتا ہے۔ اس لیے ہم آج ہومی فائی میں آپ کو باورچی خانے کی صفائی کرنے کے لیے قدم بہ قدم رہنمائی کریں گے۔ جو آپ نے کسی دوسرے صفحے یا میگزین میں نہیں پڑھے ہوں گے ۔ امید ہے یہ ہر کسی کی ترجیحات پہ پورا اُتریں گے اور آپ کو پسند آئیں گے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کی آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ نے صفائی ختم کر لی ہے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں۔

فرش کی صفائی کے بارے میں کیا کیا جائے؟

باورچی خانےکی صفائی کے دوران فرش پر گندگی اور دھبے پڑ جاتے ہیں ان سب کو صاف کریں اس مقصد کے لیے آپ ایک لمبے ڈسٹر کا استعمال کریں اس سے صفائی کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور آپ تھکتے بھی نہیں۔ باورچی خانے کے ہر کونے کو اچھے سے صاف کریں اس کے علاوہ روشنی آنے والی جگہوں/ روشن دان ، الماریوں کے اندر اور باہر ، فریج کے اوپر بھی صفائی کرنا مت بھولیں اس طرح ایک کونے سے شروع کرتے ہوئے دوسرے کونے کو صاف کریں۔ یہاں تک کہ جہاں سے آپ نے صفائی شروع کی وہیں پر اس کو ختم کریں ۔ دھول مٹی اور فرش پر پڑے ضدی داغوں کے لیے تھوڑا سا بیکنگ پاوڈر استعمال کریں۔ کاوئنڑ اور گرئنائٹ کی صفائی  کے لیے کلینر کا استعمال ٹھیک رہتا ہے۔ سٹیل کی چیزوں کے لیے بنا سٹینلیس سٹیل کلینر استعمال کریں۔

گندگی سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

باورچی خانے کی تمام اشیاء کو مناسب جگہ پر رکھیں اور بکھرنے سے بچائیں ۔ وہ تمام اشیاء جو باورچی خانے میں موجود نہیں ہیں ان سب کو بعد میں جمع کر کے ایک ٹوکری میں رکھ دیں۔  ان گمشدہ چیزوں کے ملنے تک کام جاری رکھیں اور پھر ان سب کو بھی ترتیب سے رکھیں اس طرح کرنے سے نہ صرف آپ کی جگہ صاف نظر آئے گی بلکہ باورچی خانہ بھی خوبصورت نظر دے تمام گندے / استعمال شدہ برتنوں کو سنک میں رکھ دیں اور اس کے اوپر صابن والا پانی ڈال دیں جب تک آپ کوئی اور کام کریں گے ان برتنوں سے چکنائی اور بو ختم ہو جائے گی اور پھر آپ اسے اسفنج سے آسانی سے صاف کر سکتے ہیں۔ یا پھر ہاتھ سے صابن لگا کر برتنوں کو دھو لیں۔  آخر میں بینکنگ سوڈا سے سنک کو اچھی طرح دھو لیں ۔ اگر داغ زیادہ ضدی ہیں تو اس مقصد کے لیے کلینر کو لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ اور پھر تھوڑی دیر بعد گرم پانی ڈال کر ایک کپڑے یا اسفنج سے اس کو رگڑ کر صاف کر لیں۔ نل کے ہینڈل کو فائیبر کپڑے کے ساتھ رگڑ کر صاف کریں۔گا۔۔

کیا اوون کی صفائی بھی آسان ہے؟

کھانا گرم کرنے کے لیے ہر باورچی خانے میں مائکروویو اوون کا استعمال کیا جاتا ہے باقی چیزوں کے ساتھ اس کی صفائی  بھی اہم ہے اس مقصد کے لیے مائکروویو کو دو منٹ کے لیے گرم کرنے کے لیے چلا دیں ۔جب یہ گرم ہو جائے اس کو بند کر دیں۔ ایک باول/ کٹورا لیں اور اس میں صابن والے پانی کا مکسچر بنا لیں اب ایک اسفنج لیں اور اس کو صابن والے پانی میں ڈبو دیں۔ جب مائکروویو تھوڑا ٹھنڈا ہو جائے تو اس گیلے اسفنج کو اس کے دروازے کے کناروں پر آہستگی سے رگڑیں اور صاف کریں۔ اور اندر سے بھی اس کو اچھی طرح سے صاف کر لیں۔ اس کے علاوہ یہ گیلا اسفنج کمرے کے دروازوں پہ لگے ہینڈل کو بھی صاف کرنے کے کام آتا ہے۔اس طرح کی اور تجاویز کے لیے اس مضمون کو دیکھیں۔اوون کی صفائی کے لیے اہم تجاویز

چولہے کی صفائی کے لیے یہ خیال کیسا رہے گا؟

باورچی خانے کی صفائی میں سب سے اہم چولہے کی صفائی ہے کیونکہ  ہم کھانا پکانے کا سارا کام اس پر کرتے ہیں اس لیے اس کا صاف ہونا ضروری ہے اس کو گندگی اور ضدی داغوں سے بچانے کے لیے اس کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی ضروری ہے۔ چولہے کو صاف کرنے کے لیے آپ اس پر کلینر اور سپرے کا چھڑکاو کریں اس سے چولہا صاف ہونے کے ساتھ چمکدار بھی نظر آئے گا۔ خراب ہوئی چیزوں کو آپ فریج سے باہر پھینک دیں اور برتنوں کو سنک میں رکھ کر صابن والا پانی ڈال دیں۔

کیا اس کے علاوہ بھی کچھ تجاویز آپ کو چاہیں؟

ایک بار پھر صابن والا پانی کام آئے گا۔فریج اور تندور کی صفائی کے لیے گرم پانی میں برتن دھونے والے صابن سے ایک محلول بنائیں ۔ اور اس سے ان دونوں کی صفائی کریں اس سے فریج اور تندور کے ہینڈل پہ لگی میل بھی صاف ہو جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے آپ کلینر اور سرکہ کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ باورچی خانے کی صفائی کے لیے کچھ اور اہم باتیں بھی ہیں جن پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
باورچی خانے کی صفائی کے لیے کام اپنے گھر والوں میں تقسیم کر دیں تو اس سے صفائی بہت جلدی ختم ہو گی آپ کو سارا دن اس میں نہیں لگانا پڑے گا۔  کھانے کے بعد تمام پلیٹیں اور برتن دھو کر رکھیں اس سے گندگی نظر نہیں آئے گی اور باورچی خانہ صاف لگے گا۔ اور بعد کی لگنے والی زیادہ محنت سے بھی بچت ہو جائے گی۔ کھانا بنانے سے پہلے استعمال ہونے والے برتنوں کو سنک میں رکھ کر اسے چلا دیں جیسا کہ باول/کٹورا، چاقو، کانٹے، کٹنگ بورڈ وغیرہ کیونکہ ان پر چکنائی جلدی چپک جاتی ہے اس طرح ان کو جلدی صاف کرنا ٹھیک رہتا۔

ان تمام تجاویز پو عمل کر کہ آپ اپنے باورچی خانے کا صاف سُتھرا رکھ سکتے ہیں۔ مزید تجاویز کے لیے اس کو ملاحضہ کریں۔ آپ کے باورچی خانے کی صفائی کے لیے چند مفید تجاویز

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi