۵ سوال اور سلائڈنگ دروازے آپ کا اگلا انتخاب

Shahtaj Shahtaj
Reforma de Villa en Nueva Andalucía, Marbella., Alejandro Giménez Architects Alejandro Giménez Architects Cửa kéo Tre Green
Loading admin actions …

سلائڈنگ دروازے جدت کو قائم رکھتے ہوئے جدیدیت کی بھر پور مثال پیش کرتے ہیں۔ سلائڈنگ دروازے اکثر ایلمونیم کے ہوتے ہیں لیکن اب شیشے اور لکڑی میں بھی پائے جاتے ہیں۔ سلائڈنگ دروازے الماریوں میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں یا پھر سنگھار کمرے میں۔ اس قسم کے دروازے کے بہت سے فائدے ہیں جو استعمال کرنے والے کو ہی حاصل ہوتے ہیں۔ الماریوں کے علاوہ یہ دروازے دیوان خانے یا کھانے کے کمرے میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ اگر غور کریں تو اس دروازے کی دلکشی کی کوئی بھی ضمانت دے سکتا ہے، اور جن گھروں میں وسیع جگہ موجود ہوتی ہے وہاں گوادام وغیرہ کے لئے بھی سلائڈنگ دروازوں کا استعمال بہت عام طور پر کیا جاتا ہے۔ کچھ گھروں میں اور بالکنیوں میں سلائڈنگ کھڑکیاں بھی بنائی جاتی ہیں جس سے ہوا، روشنی اور تازگی کا ایک کشادہ اور کھلا راستہ با آسانی مل جاتا ہے جس سے نہ صرف اس ایک خاص جگہ بلکہ پورے گھر میں تازگی کی ایک انوکھی لہر دوڑ اٹھتی ہے۔ لیکن سلائڈنگ دروازوں کے ساتھ کاریگری کرنا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی اس لئے اسی کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ہمارے اس مراسلے کو پڑھیں اور سلائڈنگ دروازے سے متعلق اپنے تمام سوالات کے جوابات حاصل کریں!

۱۔ کیا سلائڈنگ دروازے داخلی دروازوں کے لئے اچھا انتخاب ہیں؟

ویسے تو سلائڈنگ دروازے ایک اچھا انتخاب ہیں اور جدیدیت کی شاندار مثال بھی لیکن داخلی دروازے کے لئے سب سے اہم ہوتا ہے اس کی حفاظت کا عنصر مضبوط ہونا جو سلائڈنگ دروازے میں بمشکل پایا جاتا ہے۔ اگر سلائڈنگ دروازے کو لاک لگا کر بھی داخلی دروازے کے طور پر استعمال کیا جائے تب بھی رسک رہتا ہی ہے۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ اس طرز کا دروازہ جس چیز اور جگہ کے لئے کار آمد ہو اسی کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔ جیسے الماری، سنگھار کمرے، بالکنی، چھت، کھانے کے کمرے یا دیوان خانے کے لئے۔ ان جگہوں پر جتنی حفاظت کی ضرورت ہے اتنی یہ سلائڈنگ دروازہ با آسانی فراہم کرسکتا ہے۔

۲۔ کیا سلائڈنگ دروازے شیشے کے بنائے جا سکتے ہیں؟

بالکل! بلکہ سلائڈنگ دروازے زیادہ تر شیشے کے ہی دیکھنے میں آتے ہیں کیونکہ لوگ اسی طرز کے سلائڈنگ دروازے پسند کرتے ہیں۔ شیشے کے سلائڈنگ دروازے ایک خاص دلکشی ظاہر کرتے ہیں اور اسی وجہ سے سب سے زیادہ مقبول بھی ہیں۔ شیشے کے سلائڈنگ دروازے انتہائی جدید اور پر کشش نظر آتے ہیں۔ اگر آپ کسی ڈیزائنر سے مشورہ لینگے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اسے اسکی خوبصورتی کی انتہا تک کیسے پہنچایا جاسکتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو آپ خود بھی اس میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پیش کرسکتے ہیں اور اس سے بھی بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ تیار شدہ ڈیزائن کیا گیا شیشہ خرید کر اس سے سلائڈنگ دروازہ بنوائیں اور اسے اپنے دیوان خانے کا حصہ بنا کر اپنے گھر اور دیوان خانے کی دلکشی کو بڑھائیں۔

۳۔ سلائڈنگ دروازے شیشے کے علاوہ بھی کسی مواد کے ہو سکتے ہیں؟

جی ہاں! اصل میں سلائڈنگ دروازے زیادہ تر شیشے والے ہی دیکھنے میں آتے ہیں کیونکہ لوگ اسے زیادہ پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شیشے کے سلائڈنگ دروازے زیادہ مقبول ہوتے ہیں۔ لیکن اس بدلتے وقت اور تخلیقیات کے زمانے میں سلائڈنگ دروازے شیشے کے علاوہ لکڑی اور ایلمونیم کے بھی بنائے اور پائے جاتے ہیں۔ ایلمونیم کا استعمال شیشے کے ساتھ کیا جاتا ہے اور لکڑی کے سلائڈنگ دروازوں کا استعمال اکثر الماریوں یا سنگھار کمرے میں ہوتا ہے۔

۴۔ کیا سلائڈنگ دروازے عام دروازوں کی طرح حفاظت فراہم کرنے میں کامیاب ہیں؟

اگر ان دروازوں کی الماریاں بنانے اور سامان کو حفاظت فراہم کرنے کی بات کی جائے تو ہاں یہ ایک کامیاب انتخاب ہیں لیکن عام دروازوں کی طرح کسی خاص جگہ جیسے گھر، یا گیراج وغیرہ کو حفاظت اور پائیداری ایک سلائڈنگ دروازہ فراہم کرنے میں اتنا کامیاب نہیں جتنا ایک عام دروازہ ہے۔ لیکن اگر اس دروازے کو مضبوط لاک وغیرہ سے تیار کیا جائے تو ممکن ہے کہ یہ بھی عام مضبوط دروازے کی طرح تحفظ فراہم کرنے میں کامیاب ہوجائے

۵۔ کیا سلائڈنگ دروازے پائیدار ہوتے ہیں؟

جی ہاں! اگر سلائڈنگ دروازے پائیدار نہ ہوتے تو لوگ اسکو بنوانے پر کبھی ترجیع نہ دیتے، خصوصی طور پر الماریوں اور دیوان خانے کے داخلی دروازے کے طور پر۔ کیا آپ کے حساب سے پائیداری صرف لکڑی کے دروازوں میں ہوتی ہے؟ نہیں بلکہ دروازہ کس نوعیت کا بنا ہوا ہے اور اسے بنانے میں کس مواد کا استعمال کیا گیا یہ معنی رکھتا ہے۔ اگر اچھے معیار کا مواد استعمال کیا گیا ہو تو دروازہ چاہے سلائڈنگ ہو یا سادہ دونوں ہی لمبے عرصے تک قائم رہ سکتے ہیں لیکن اگر دروازوں کی بناوٹ اور مواد کے معیار میں ذرا سا بھی سمجھوتہ ہوگیا تو اسکی زندگی کی ضمانت کوئی بھی نہیں دے سکتا۔ 

دروازوں کی مزید معلومات جانیں: اندرونی دروازے سے متعلق آپ کے لئے ۷ باتیں

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi