ہمارے رہائشی کمرہ کی دیواروں کا رنگ کیسا ھونا چاہئے؟ چند دلچسپ اور دیدہ زیب تجا ویز

usranaz usranaz
County Hall, Morph Interior Ltd Morph Interior Ltd Phòng khách
Loading admin actions …

ویسے تو ہمارے گھر کا ہر حصہ ہی نہائت اہم ھوتا ھے مگر گھر کا وہ حصہ جہاں ہم اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ اور آنے والے مہمانوں کے ساتھ مل بیٹھتے ہیں وہ گھرا کا رہائشی کمرہ یا دالان کہلاتا ھے۔ اس اعتبار سے یہ گھر کا مصروف اور نہائت اہم حصہ شمار ھوتا ھے۔ اس لئے اس دالان کے ڈیزائن اور اس کی منظم ترتیب پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ھوتی ھے۔

دیوان خانے میں ایک اچھا ماحول پیدا کرنے کے لئے ضروری ھے آپ اس کے رنگوں کے انتخاب پر خصوصی توجہ دیں۔ گھر کے افراد کے اچھے موڈ کے لئے ضروری ھے کہ آپ کا دالان دلکش رنگوں کے ساتھ مزین کیا گیا ھو۔رنگوں کے انتخاب کے بارے میں پریشان ھونے کی ضرورت نہیں ۔ آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون میں دالان خانے کے لئے چند دلکش اور خوبصورت ماحول پیدا کرنے والے رنگوں کے بارے میں بات کریں گے اور چند ایسی تجاویز پیش کریں گے جن سے آپ کو اپنے دالان خانے کے رنگوں کے انتخاب میں آسانی ھو گی۔ تو پھر انتظار کس بات کا! آیئے ایک نظر ان تجاویز پر ڈالتے ہیں۔

1۔ نسواری رنگ کی دیوار

آج کل دالان خانے کی صرف ایک دیوار کو شوخ رنگ دینے کا رواج عام ھے۔ اس لئے دالان خانے میں دلکش رنگ بھرنے کے لئے آپ بھی اس کی ایک دیوار میں ہلکا نسواری رنگ بھر دیں، پھر اس رنگ کا کمال دیکھیں۔

2۔ بنفشی رنگ کے ساتھ

ویسے تو ہر رنگ میں ایک خاص چمک اور دلکشی چھپی ھوتی ھے مگر دالان خانے کے ماحول کو پُر لطف بنانے کے لئے آپ بنفشی رنگ بھی استعمال کر سکتے ہیں یہ دالان خانے کے ماحول کو بہت خوبصورت اور دلکش بنا دے گا۔

3۔ سفید رنگ کا جادو

سفید رنگ میں ایک خاص نفاست اور چاشنی چھپی ھوتی ھے۔ یہ ایک خوب صورت اور دلکش ماحول کو پروان چڑھاتا ھے۔ اگر سفید رنگ کی دیواروں کے ساتھ دالان خانے کے فرنیچر جیسے صوفہ سیٹ اور میز کو بھی سفید رنگ میں رنگ دیں تو دالان خانہ نہائت خوبصورت ماحول پیدا کر دے گا۔ 

4۔ سرمئی رنگ کی لکڑی کا کمال

دالان خانے میں خوبصورت لکڑی کا استعمال بھی عام کیا جاتا ھے۔ آپ لکڑی کو خوبصورت رنگ اور دلکش ڈیزائن میں ڈھال سکتے ہیں۔ دالان خانے کی دیوار کو دلکش بنانے کے لئے سرمئی رنگ کی لکڑی کا انتخاب کریں۔ یہ دالان خانے کے ماحول میں ایک نئی جدت اور دلکشی لائے گی۔

5۔ گلابی رنگ کی دیوار کے ساتھ

آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ گلابی رنگ کا صوفہ اور اسی تناسب سے گلابی رنگ کی دیوار کس طرح دالان خانے کو خوب صورت بنا رہے ہیں۔ اسی طرح گھر کے باقی حصے کو بھی گلابی رنگت میں رنگ دیں۔

6۔ ہلکے سبز رنگ کی دیوار کے ساتھ سفید صوفے

ہلکا سبز رنگ بھی خوب صورت رنگوں میں سے ایک خاص رنگ ھے۔ اس کے ساتھ سفید رنگ کے صوفوں کا انتخاب کریں اس سے دالان خانے کا ماحول ایک دم رومانوی ھو جائے گا۔ دالان خانے کے ماحول کو مزید پُر مسرت بنانے کے لئے اس کی دیوار پر ایک دلکش پیٹنگز کا انتخاب کریں۔

7۔ سرمئی دیواریں

جس طرح سرمئی رنگ کی لکڑی میں بہت دلکشی اور شفافیت ھوتی ھے اسی طرح سرمئی رنگ بزاتِ خود ایک دلکش اور خوب صورت رنگ ھے آپ اسے دالان خانے کی دیواروں پر لگا کر اسے کے ماحول میں ایک دلکش اضافہ کر سکتے ہیں۔

8۔ نیلے رنگ کا جادوئی کمال

بڑے بڑے اور عالیشان گھروں میں نیلے رنگ کی دیواروں کو خاص اہمیت حاصل ھے۔ اس کا استعمال اب عام ھو چکا ھے۔ نیلے رنگ کو شوخ رنگوں میں تصور کیا جاتا ھے اسلئے آپ بھی اسے اپنے دالان خانے کی زینت بنا سکتے ہیں۔

9۔ ہلکا آسمانی رنگ

ہلکے آسمانی رنگ میں ایک نفاست اور دلکشی پنہاں ھوتی ھے یہ ایک نہائت نفیس اور خوب صورت رنگ ھے جو دالان خانے میں ایک نئی جدت اور خوب صورتی پیدا کرتا ھے جس سے دالان خانے کا ماحول ایک دم تر و تازہ اور حسین بن جاتا ھے،

10۔ ثقافتی رنگ

اپنے دالان خانے کی دیواروں پر آپ رنگوں کے علاوہ ثقافت کے رنگ بھی بکھیر سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ اس ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس کی دیوار پر پرانی طرز کی اینٹوں کا ڈیزائن کشیدہ کیا گیا ھے جو کہ نہائت ہی شاندار منظر پیش کر رہا ھے۔

11۔ ثقافتی رنگ کا ایک اور دلکش منظر

یہ ایک ثقافتی رنگ کا ایک اور دلکش ماڈل ھے۔ آپ دالان خانے کی ایک خاص دیوار پر اینٹوں کے اوپر سنہری روغن کرا دیں اور اسی طرح اس کے باقی حصے کو بھی سنہری رنگ میں رنگ دیں پھر اس رنگ کا کمال دیکھیں۔

12۔ سیاہ رنگ کی دیوار کے ساتھ

بغیر پلستر کی اینٹوں والی دیوار کا رجحان عام پایا جاتا ھے اگر ایسی ہی دیوار پر آپ سیاہ رنگ کر دیں تو یہ ایک دلچسپ اور خوب صورت منظر پیش کرے گی جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے اس سیاہ دیوار نے پورے دالان خانے کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ھے۔

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi