مثبت توانایاں بکھیرتی 9 خوابگاہیں۔

Hamna – Homify Hamna – Homify
Un proyecto clásico-contemporaneo, Monica Saravia Monica Saravia Phòng ngủ phong cách kinh điển
Loading admin actions …

اس بات کو جاننے کے لیے کسی ماہر کی ضرورت نہیں ہوتی کہ آپ کے گھر میں جو کمرہ مثبت توانائی حاصل کرنے کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے وہ ہے آپ کی خوابگاہ۔ یہ وہ جگہ ہے جدھر آپ آرام کرنے اور تازہ دم ہونے کے لیے جانا پسند کرتے ہیں۔ تو جتنا زیادہ تازگی بھرا اور خوشکن آپ کی خوابگاہ کا ماحول ہو گا آپ اتنا ہی زیادہ بہتر محسوس کریں گے۔ 

آج کی اس آئیڈیابک میں ہمارے اندرونی آرائش کے ماہرین نے اسی خیال کو مدنظر رکھتے ہوۓ آپ کے لیے 9 ایسی خوابگاہیں ڈھونڈی ہیں جو کہ انداز میں تو ایک دوسرے سے مکمل طور پر مختلف ہیں لیکن ہر ایک سے مثبت توانائی خارج ہوتی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں۔

چلیں پھر آپ بھی ان پر غور کریں اور اپنی خوابگاہ کو بہتر بنانے کے طریقے دیکھیں۔

1- چمکدار اور شاندار

دکھنے میں تو یہ ایک کلاسیک انداز کی خوابگاہ ہے، لیکن جب آپ اس پر غور کریں تو آپ کو  کافی ساری دھاتی اشیاء نظر آنی شروع ہوں گیں۔ یہ سب کی سب اشیاء بڑی سی کھڑکی سے آتی قدرتی روشنی کو پورے کمرے میں منعکس کر رہی ہیں جس کی وجہ سے اس کمرے کو ایک خاص انداز مل رہا ہے۔ یہ سادہ مگر شاندار انداز واقعی اس کمرے کو بہت خوشکن تاثر سے بھر رہا ہے۔

2- سادہ خوشیاں

آپ کو بہت زیادہ مہنگے مٹیریل اور شاہانہ انداز کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایک سادہ، قدرتی انداز رکھتی ہوئی خوابگاہ مثبت توانائی کے بہاؤ میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں پیش کرے گی۔ قدرتی لکڑی، چیزیں رکھنے کے لیے مناسب جگہ اور پھیلاوے سے پاک یہ کمرہ بہت ہی خوشگوار جگہ کا باعث بن رہا ہے۔

3- ہر چیز تناسب کے ساتھ

اپنے کمرے میں ہر چیز میں تناسب کا خیال رکھنے سے آپ کی خوابگاہ کو بہت مثبت انداز مل سکتا ہے۔جیسے اس کمرے کو دیکھیں کہ یہ بہت زیادہ بڑا نہیں ہے لیکن متناسب فرنیچر، سادہ بستر اور ماحول دوست اشیاء کی وجہ سے یہ پوری جگہ بہت صاف ستھری اور کشادہ لگ رہی ہے۔

4- قدرتی رنگ

کیا آپ بھی اپنی خوابگاہ میں مثبت انداز لانا چاہتے ہیں؟ تو پھر آپ بھی قدرتی رنگ دیواروں پر استعمال کرنے کے بارے میں سوچیں۔ جیسے آپ اس کمرے کو دیکھیں کہ ادھر کس قدر خوبصورت سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ قدرتی، آرامدہ اور پرسکون، یہ کمرہ خوشیاں اور مثبت توانائی ٹنوں کے حساب سے بکھیر رہا ہے۔ اور جب اس کے ساتھ مل جاتی ہے باہر سے آنے والی قدرتی روشنی تو پھر تو کیا ہی بات ہے!

5- جیومیٹرک خوبصورتی

خوبصورت سے جیومیٹرک پرنٹس سے زیادہ دلکش چیز کیا ہو سکتی ہے؟ جیومیٹرک پرنٹس وہ بھی ان شاندار  پرائمری رنگوں میں! دلکش پیٹرنز اور شوخ رنگوں کے خوبصورت کامینیشن کی وجہ سے یہ کمرہ بہت ہی مزیدار، خوشکن اور نو عصر خوابگاہ کا منظر پیش کر رہا ہے جو کہ آپ کے مزاج پر بہت ہی خوشگوار تاثر ڈالے گا اور آپ کے موڈ کو اچھا کر دے گا۔

6- کم بھی زیادہ

ویسے تو عمومی طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ مثبت توانائی کے لیے شوخ رنگ ہی بہتر ہوتے ہیں، لیکن یہ مت بھولیں کہ مدھم رنگ بھی اس کے لیے اتنے کی کار آمد ہیں جتنا کہ شوخ رنگ۔ اگر آپ اپنے کمرے میں مثبت توانائی سے بھرنا چاہتے ہیں تو مدھم رنگوں، زمین کی سطح کے قریب فرنیچر اور قدرت سے قریب انداز آپ کو بہت زیادہ خوشکن تاثر دے گا، جیسا کہ آپ اس بصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ 

7- روشن اور تازگی بھرا

سفیدرنگ کی اصل طاقت کو بہت کم لوگ ہی سمجھ پاتے ہیں۔ جہاں تک بات ہے تازگی اور مثبت توانائی بھرے ماحول کی، تو آپ اس خوبگاہ کو ہی دیکھ لیں کہ سفید رنگ کے استعمال کی وجہ سے اس کمرے کو کتنا تازگی بھرا احساس مل رہا ہے۔ اور اس کے ساتھ استعمال کیے گۓ ٹیکسٹائل اور مدھم رنگوں کی وجہ سے یہ خوشگوار  ہوا کا جھونکا ثابت ہو رہا ہے۔

8- ساحل سمندر کے تاثر کے ساتھ

یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ شاحل سمندر پر بنے ہوۓ گھر سمندر سے آتی ہوئی تازہ ہوا اور ٹھنڈے ماحول سے بھرے ہوۓ ہوتے ہیں جو کہ آپ کے مزاج پر بہت اچھا اثر ڈالتی ہے۔ تو اگر آپ کو یہ انداز پسند ہے تو آپ بھی اپنے کمرے کی آرائش اس انداز سے کر سکتے ہیں جس کے ذریعے آپ کی خوابگاہ کو اتنا ہی تازہ دم تاثر مل جاۓ۔ 

9- کسی تصویر کی طرح خوبصورت

سب سے آخر میں اگر تو آپ روایتی انداز کی آرائش کو پسند کرتے ہیں تو پھر ہم آپ کو یہ خوبگاہ ضرور دکھانا چاہیں گے۔ ہمارے خیال میں یہ خوبصورتی، سٹائل، وضعداری اور مثبت انداز کا بہترین مجموعہ ہے۔ روشن رنگوں کی وجہ سے اس جگہ کو بہت خوشکن تاثر مل رہا ہے جبکہ شاہانہ ٹیکسٹائل  امارت کا اظہار کر رہے ہیں۔  اور آپ ان تازہ پھولوں کو تو بالکل بھی نہ بھولیں کہ یہ مثبت توانائی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید خوابگاہ سے متعلق آئیڈیاز کے لیے اس آرٹیکل کو ضرور دیکھیں. خوابگاہ کی دیواروں کے لئے بہترین رنگ.

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi