تعمیراتی الماریوں کو بحال کرنے کے ۶ آئیڈیاز

Farheen Farheen
Armario de puertas correderas, Logos Kallmar Logos Kallmar Phòng ngủ phong cách hiện đại
Loading admin actions …

تاہم، یہ الماریاں روایتی الماریوں سے بہت مہنگی ہوتی ہیں لیکن ان کے بہت فوائد ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ جگہ نہیں گھیرتے کیونکہ اوپر چھت اور نیچے فرش کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں اور اطراف میں دیواریں ہوتیں ہیں۔ جب ان کے اطراف میں جگہ ہی نہیں بچتی تو پھر دھول مٹی سے اٹنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ یہ بہت الماریاں بہت جدید ہوتیں ہیں، یہ مختلف اسٹائلز اور مختلف اقسام کے دروازوں کے ساتھ موجود ہوتیں ہیں، آپکا جیسا چاہیں دروازے کا انتخاب کرسکتے ہیں جیسے کہ سلائیڈنگ، فولڈنگ اور سیدھے دروازے۔

تعمیراتی الماریوں کی سب سے بڑی خرابیوں میں سے ایک خرابی ان میں لچک کی کمی ہے۔ ایک دفعہ لگنے کے بعد انکی جگہ تبدیل نہیں کی جاسکتی، اسلیئے اگر آپ نے سجاوٹ تبدیل کرنی ہو تو الماری اس میں بہت بڑی روکاوٹ بن سکتی ہے۔ تو اسطرح آپکو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایسے حالات میں آپ انکو نئے طریقے سے سجا سکتے ہیں انکو کھولیں اور ایک نئے انداز میں سجا لیں۔

شیشے کے دروازے

ایک شاندار آئیڈیا اپنی الماری کو سجانے کا یہ ہے کہ اسکے دروازوں پر شیشے لگا دیں۔ جب روشنی کھڑکی کے راستے اس پر پڑے گی تو جگہ کافی کھلی اور روشن نظر آئے گی۔ اگر آپ کو صرف یہ آئیڈیا مطمئن نہیں کرسکا ، تو تصویر میں بنائی گئی الماری کو دیکھیں اس الماری کے دروازے سفید ہیں جو کہ روشنی کو منعکس کرتے ہیں اور کمرے کو کافی حسین بناتے ہیں

فعالیت سب سے پہلے

اگر آپ اپنے کمرے میں یا گیسٹ بیڈ روم میں جگہ بچانا چاہتے ہیں تو بیڈ کے اندر الماری بنانے کے آئیڈیے کے بارے میں سوچیں۔ اسطرح آپکے کمرے میں بہت ساری جگہ بچ جائے گی۔

جگہ کا فائدہ اٹھائیں

ہم نے اکثر آپکو زائد جگہ کے فوائد بتائے ہیں۔ اگر آپکے گھر کی چھت اونچی ہے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے تو آپ اس تصویر کی مثال کے سکتے ہیں۔ ڈیزائنر نے سوچا ہے کہ الماری کو اوپر تلک نہ بنایا جائے بلکہ اس میں اور چھت میں تھوڑا فاصلہ چھوڑ دیا جائے۔ یہ زائد مہمانوں کے آنے کی صورت میں جگہ بڑھانے کا ایک شاندار آئیڈیا ہے۔

اسکو مکمل طور پر کھلا رکھیں

اگر آپکی الماری بہت بڑی ہے تو آپ اسکے دروازے نہ بنائیں۔ اس میں کچھ درازیں اور زائد خانے بنائیں یہ آپکو نظر نہ ہٹانے پر مجبور کردے گی اور دروازے ہٹانے سے اسکے لیئے جگہ مزید کھلی ہونے کے ساتھ ساتھ یہ تھوڑی کم بھاری دیکھے گی۔

ایک اور آپشن یہ ہے کہ تصویر کی طرح آپ الماری کے سامنے ایک چھوٹا سا ڈریسنگ روم تشکیل دے لیں۔ تصویر کے اندر کپڑوں ، جوتوں اور زائد اشیا کے لیئے الگ الگ خانے بنائے گئے ہیں۔

----- یا اسکو ہلکا سا کھولیں

اگر آپ الماری کو کھولنا چاہتے ہیں لیکن اپنی پرائویسی بھی برباد نہیں کرنا چاہتے تو یہ آئیڈیا آپ کے لیئے ہے۔ آپ پردے لگا کر اس کے اندر موجود اشیا کو ڈھانپ سکتے ہیں، جو حصہ آپ نے چھپایا ہے وہ ایک سجاوٹ کے طور پر کام آسکتا ہے۔ کمروں کے لیئے قدرتی رنگوں کا انتخاب کریں اور نیویائی کمروں کے لیئے تیز رنگوں کا یہ کافی شاندار لگے گا

اسکو سجاوٹ کا حصہ بنائیں

اپنے کمرے کے ڈیزائن کے مطابق اپنی الماری کے دروازوں کو بھی سجا لیں۔ تصویر میں دروازوں پر کمرے کے مطابق وال پیپر لگا کر اسکی شان میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi