اونچی چھتوں سے فائدہ اٹھانے کے متاثر کن طریقے

Farheen Farheen
projecte virreina, degoma degoma Nhà
Loading admin actions …

ایسا کوئی نہیں ہے جس کو اونچی چھتوں کے ساتھ گھر پسند نہ ہو۔کسی بھی شک کے بغیر ایک اونچی چھتوں والا گھر سجاوٹی اور تعمیراتی لحاظ سے بہت اچھا ہوتا ہے اور اسکو سجانا کسی کا بھی خواب ہوسکتا ہے اور یہ اسلیئے ہے کہ اونچی چھتیں آپکو زائد جگہ دیتیں ہیں۔ ہم اپنے گھروں کو جب بھی سجاتے ہیں تو صرف لمبائی اور چوڑائی سے ہی سجاتے ہیں اونچائی کے بارے میں ہمارا دھیان کبھی گیا ہی نہیں۔ جگہ کے بارے میں حجم کے حوالے سے سوچیں۔

اونچی چھتوں میں ایک اور مسئلہ توانائی کا مسئلہ ہے جس کو اس گھر کے نقصانات میں گنا جا سکتا ہے۔ دوبارہ ایک دفعہ آپکو یاد کروادیں کہ ہمیں دو نہیں تین سمتوں میں سوچنا ہے، کیونکہ جب گھر کو ائیر کنڈیشن کرنے کی باری آتی ہے تو ہمیں حجم کے بارے میں سوچنا پڑتا ہے کیونکہ جب حجم زیادہ ہوگا تو اونچائی بھی زیادہ ہوگی اسلیئے ائیر کنڈیشن کی توانائی زیادہ خرچ ہوگی۔ اسلیئے اونچائی کا خیال رکھنا ضروری ہے اور ایک اچھے ائیر کنڈیشنر کا بھی۔ یہ مشکلات آپکو عجیب لگ رہی ہیں انکو ذرا سی توجہ کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے۔ اونچی چھتوں کو شاندار طریقے سجائیں اور انکا صحیح استعمال کریں اسی طرح گھر کی جمالیاتی خوبصورتی بڑھے گی۔ چلیئے آئیے دیکھتے ہیں کہ کسطرح ہم ان چھتوں کا صحیح طریقے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

۱۔ نقلی چھتیں

جب ہم اونچی چھتوں کے بارے میں بات کر ریے ہوتے ہیں تو بات صرف چھتوں کی نہیں ہوتی۔ اس میں اونچی کھڑکیاں بھی شامل ہوتیں ہیں۔ تین میٹر کی اونچائی آجکل ویسے ہی خوش قسمتی ہوتی ہے )کیونکہ عموما گھروں کی اونچائی دو اعشاریہ چار میٹر ہوتی ہے( اسطرح کی اونچائی آپکو پہلے ہی گھر کو شاندار طریقے سے سجانے کا موقع دیتی ہے۔ ایسے گھروں کے لیئے نقلی چھتوں کا استعمال بہت کارآمد ہوتا ہے کیونکہ یہ ہمیں صحیح طرح لطف اندوز ہونے کا موقع دیتیں ہیں۔

کم سے کم چھتوں کی دو سطحیں ہونی چاہیں کیونکہ اسطرح آپ زیادہ جگہ پیدا کر سکتے ہیں۔

یہ وسائل degoma  کی جانب سے استعمال کیئے گئے ہیں۔ جہاں یہ طریقہ استعما ل کیا جاتا ہے ادھر کمروں کی اونچائی کو زیادہ اچھے طریقے سے استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔

۲۔بڑے گودام

نقلی چھتوں کو سجانے کا مشورہ ہمیشہ دیا جاتا ہے جہاں نقلی چھت کا استعمال کیا جاتا ہے ادھر جگہ بڑھ جاتی ہے اور ایک اسٹوریج کی زائد جگہ بن جاتی ہے۔اسلیئے ہم نے چھت اور فرش کے درمیان ایک جگہ بنائی ہے اس میں ایک ٹریپ ڈور بنایا گیا ہے  جو کہ اونچی جگہ پر پہنچنے میں مدد کرتا ہے۔ ہم سہولیات کے لیئے نیچے والی جگہ بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یہاں روشنیوں کا استعمال بھی کرسکتے ہیں کیونکہ روشنیوں کا استعمال ہمیشہ بہت شاندار ہوتا ہے، جیسا کہ اس برآمدے میں دکھایا گیا ہے۔

۳۔درمیانی منزل

اگر چھت بہت زیادہ اونچی ہے تو براہِ راست نقلی چھت کا آئیڈیا ذرا مشکل ہوسکتا ہے اسلیئے اس سے ملتا جلتا آئیڈیا استعمال کریں۔

خیال تقریبا اسی طرح کا ہے بلکل اسی طرح آپ چھتوں کا استعمال کرسکتے ہیں، انکو مختلف اونچائیوں پر بنا کر آپ ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس تصویر میں دکھائے گئے گھر میں کھانے کے کمرے اور لیونگ روم میں ایک درمیانی منزل بنائی گئی ہے۔ کتنی شاندار لگ رہی ہے۔

۴۔والیوم کا فائدہ اٹھائیں

جب ہمارے پاس ایک چھوٹا گھر ہو لیکن اسکی چھت اونچی ہو تو اسکے حجم سے فائدہ اٹھانا ہمارا فرض بن جاتا ہے۔  چاہے ہم ایک لیونگ روم بنائیں، کمرہ یا پھر ایک چھوٹی سی سکون کی جگہ۔۔آپکا اسطرح کا فیصلہ آپکے گھر کو مزید کھلا بنا سکتا ہے۔ آپکو اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہوگا۔

۵۔درمیانی منزل

اگر آپکے گھر کی چھت اونچی ہے تو صرف ہم چھت کو ہی تبدیل نہیں کرسکتے بلکہ ہم فرش کو بھی تبدیل کرکے گھر میں منزلیں بنا سکتے ہیں لیکن اسطرح کے ح اب زیادہ فعال نہیں مانے جاتے کیونکہ فرش کے لیولز بنا دینے سے ہماری نقل و حرکت میں تبدیلی آتی ہے۔ لیکن اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جن کو فرش کے لیولز سے مسئلہ نہیں ہوتا تو پھر یہ حل یقینا آپکے لیئے ہے۔ کیونکہ لیونگ اور ڈائینگ روم کے درمیان آپ ایک جگہ بنا سکتے ہیں جو کہ بلکل پرائیویٹ ہو۔ ایسی جگہیں آپکی پرائیویسی کی حفاظت اچھی طرح کرتی ہیں۔

۶۔دیواروں کا فائدہ اٹھائیں

ہم نے اب تک اونچی چھتوں کے لیئے فرش اور چھتوں کی بات کی ہے لیکن دیواروں کا کیا؟ گھر میں اگر اسطرح کی اونچی دیواریں موجود ہوں تو ان سے فائدہ ضرور اٹھانا چاہیے۔

رنگ اسکے لیئے بہترین ہتھیار ہوسکتا ہے ۔ اپنی اویچی دیواروں کو ایک شاندار رنگ کیجیئے

۷۔ شیلفیں

اونچی دیواروں کی بات کو ہی مزید استعمال کرتے ہیں اسطرح کی دیواروں کو آپ بڑے بڑے تصویری فریمز لگانے کے لیئے استعمال کرسکتے ہیں یا پھر آپ ایک بڑی سی لائیبریری بھی نصب کرسکتے ہیں جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi