اسٹائلش بیڈ روم کے بارہ راز

Farheen Farheen
homify Phòng ngủ phong cách nhiệt đới
Loading admin actions …

ہم سب کو ایک ایسا بیڈ روم چاہیے ہوتا ہے جو کہ آرام دہ ہو اور ہم اس میں آرام سے سو سکیں، لیکن اگر یہ کمرہ ساتھ میں اسٹائلش بھی ہو تو کیا کہتے ہیں؟ انٹریئر ڈیزائنر ایک شاندار کمرے کے لیئے بہت محنت سے ڈیزائن ڈھونڈتے اور انکو سیٹ کرتے ہیں تو آئیے آج ہمارے ساتھ ان شاندار ڈیزائنز میں سے کچھ چنے ہوئے ڈیزائنز دیکھیں جو کہ یقینا آپکو بے حد پسند آئیں گے۔ شروع کرتے ہیں۔

۱۔ ایک شاندار ہیڈ بورڈ

ہیڈ بورڈ بہت پہلے بیڈ روم میں استعمال ہوتے تھے اب بھی لوگ انہیں استعمال کرتے ہیں لیکن کمرے میں مرصع وضع کے لیئے۔ کمرے کو اسٹائلش بنانے کے لیئے کیوں نہ ایک لکڑی کے ہیڈ بورڈ کا انتخاب کریں جس پر مختلف روشنیاں لگی ہوں۔ اسٹائلش اور شاندار

۲۔ہلکے رنگوں کا استعمال

ایک آرام دہ اور اسٹائلش جگہ کے لیئے ہلکے رنگوں کا انتخاب کریں۔ سفید اور اسکی تمام ٹونز بہت کمال لگتی ہیں

۳۔اگر آپکو تیز رنگ پسند ہیں تو---

اگر آپکی زندگی سفید کے ساتھ پھیکی ہوجاتی ہے تو آپ کچھ چمکدار رنگ استعمال کرسکتے ہیں لیکن ان کے استعمال میں آپکو احتیاط کی ضرورت ہے۔

۴۔ پردوں پر توجہ دیں

ہمیں پتہ ہے کہ فر والے تکیے اور چادریں ہر کسی کے لیئے نہیں ہوتیں لیکن پردوں میں ہر کوئی دلچسپی لیتا ہے۔ اسلیئے اپنے پردوں کو شاندار رنگوں سے لیئر اپ کریں۔

۵۔ اصل اشیا خوبصورتی پیدا کرتی ہیں

دیواروں پر بنے ڈیزائن ،سننے میں شاید آپکو اچھا نہ لگے لیکن جب آپ انکو بنائیں گے تو یہ شاندار لگے گا۔ اگر آپکو ہماری بات پر یقین نہیں آرہا تو یہ تصویر دیکھیں کتنا شاندار پیرس کا منظر ہے

۶۔بڑے تکیے

بڑے تکیے نہ صرف بیڈ پر لیکن پورے کمرے میں ایک شاندار وضع پیش کرتے ہیں۔ جتنا خوبصورت کپڑا آپ چنیں گے اتنا زیادہ شاندار آپکا کمرہ لگے گا

۷۔ مختلف میٹریلز

آگر آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کمرے میں مختلف میٹریلز موجود ہیں جیسے کہ لکڑی، اینٹیں اور پتھر وغیرہ تو انکو شاندار رنگوں سے رنگیں۔ آپکا بیڈ روم اسٹائلش لگنے لگے گا

۸۔کچھ دیہاتی ٹج کمرے کو آرام دہ بناتا ہے

ہمیشہ سے ہماری ایک تکنیک رہی ہے کہ دو اسٹائلز کو ملانے سے کمرے میں کافی شاندار وضع پیدا ہوتی ہے جیسے کہ اس میں چھت پر لکڑی کو لگا کر دیہاتی وضع کو کمرے میں موجود شاندار سفید ماڈرن فرنیچر سے ملایا گیا ہے۔

۹۔پیلٹ ہمیشہ خوبصورت لگتےہیں

اگر غیر جانبدار رنگ آپکو نہیں پسند تو پیلٹ کے رنگ چننے میں آپکو کیسا لگے گا؟؟ جیسے کہ سرمئی ۔ کمرے میں آرام کا احساس جگاتا ہے

۱۰۔لکڑی کے فرش کا مقابلہ نہیں

قالین خوبصورت ہوسکتے ہیں لیکن لکڑی کے فرش کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔۔ لکڑی کا فرش کمرے میں آرام کااحساس جگانے کے ساتھ ساتھ اسٹائلش بھی ہوتا ہے۔

۱۱۔ فینسی روشنیاں

مین لائیٹس کے علاوہ کمرے کو مزید شاندار اور خوبصورت بنانے کے لیئے ہم فینسی روشنیوں کا استعمال کرتے ہیں ۔ آجکل تصویر میں دکھائی جانے والی پینڈولم والی لائٹس بہت ان ہیں یہ خوبصورت اور ہلکی ہیں

۱۲۔ کچھ خاص

آخر میں۔۔۔ اگر آپ اپنے کمرے کو ایک خاص لک دینا چاہتے ہیں تو اس ڈیزائن پر غور کریں۔ اس میں دو ، تین ڈیزائنز کو ملایا گیا ہے۔ جیسے کہ لکڑی اور ہلکے ٹونز کو ۔ سب ملکر ایک شاندار کمرہ بناتے ہیں جیسے کہ تصویر میں دکھایا گیا یہ کمرہ

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi