شیلف کے 11 آئیڈیاز جو آپ خود بھی گھر میں بنا سکتے ہیں

M Usman M Usman
homify Phòng ăn phong cách hiện đại
Loading admin actions …

سامان رکھنے کی صلاحیت، ایک دوسرے سے جدا اور سجاوٹ ایسی چیزیں ہیں جو ایک اچھے شیلف کا معیار سمجھی جاتی ہیں۔ اشیا کو ترتیب میں رکھنے اور بناوٹ کے مختلف طریقوں کی وجہ سے شیلف آپ کے گھریلو ڈیزائن میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

شیلفوں کے کے مختلف ڈیزائن اور رنگ ہونے کی وجہ سے یہ آپ کی رہائش گاہ کو خوبصورت اور دیدہ زیب حصوں میں تقسیم کر دیتے ہیں۔ آج کے مضمون میں ہم پیش کریں گئے 11 منفرد اور جدید شیلف ڈیزائن جو آپ کے گھر کو چارچاند لگا دیں گئے۔

1. عارضی بندوبست

اگر ہم عارضی طور پر بنے بنائے شیلف کی بات کریں تو لکڑی کے بے شمار ڈیزائن بنا سکتے ہے۔ تصویر میں نظر آنے والا بے مثال ڈیزائن گھر کے نظم و ضبط  کے لئے نہایت ہی مناسب ہے۔ 

لیکن یہ یہاں تک ہی محدود نہیں ہے، یہ کسی  بھی جگہ جیسے غسل خانہ وغیرہ کے لئے مفید ہے، آپ تجربہ کر سکتے ہیں۔
اس طرح کے مزید آئیڈیاز کے لئے 10 معیاری اور قیمتی گھریلو شیلف ملاحظہ کریں۔

2. ٹی وی لاؤنج کے لئے معیاری شیلف

ٹی وی لاؤنج جیسی جگہ کے لئے ایسے ڈیزائن نہایت ہی موزوں ہیں۔ یہ کھلی جگہ کو تقسیم کرنے کے کام بھی آتے ہیں اس لئے جگہ چھوٹی ہو یابڑی یہ اپنی جگہ خود بناتے ہیں۔

3. گھریلو فرنیچر کے رنگ میں رنگے ہوئے

کھانا کھانے والے اس کمرے میں لکڑی پر پیلا اور طلائی رنگ اس جگہ کو دلکش بناتا ہے جبکہ کونے میں بنے شیلف بھی اسی  رنگ میں نمایاں نظر آ رہے ہیں۔

تصویر میں موجود شیلف کو مختلف انداز کی کتابوں اور پودوں کے لئے خوبصورتی سے استعمال کیا گیا۔
ایسے ہی مزید معیاری ڈیزائن اس لنک میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

4. ٹی وی کے ساتھ

ٹی وی لاؤنج میں دو متحرک قسم کے شیلف لکڑی کی بنیاد کے اوپر لگائے گئے ہیں۔ اس انتخاب مین شیلف انتہائی نفاست سے دیوار کے ساتھ ہم آہنگ نظر آ رہے ہیں۔

ایسے ہلکی طرز کے شیلف جگہ کو کم نہیں کرتے بلکہ آپ کے کمرہ کی استعداد کو مزید بڑھاتے ہیں، اس لئے جگہ چھوٹی ہویا بڑی یہ دونوں صورتوں میں مفید ہیں۔
مزید پڑھیے چھوٹے بیڈروم کے لئے 7 آسان شیللف!

5. ایک سے زائد ضرورتوں کے لئے

اپنی پسند کی ترتیب اور جگہ کے ساتھ دفتر اور مطالعہ کے کمرے میں ایسے شیلف بنائے جا سکتے ہیں جو مختلف کاموں کے لئے استعمال ہو سکیں۔ یہ لاجواب اور خوبصورت جگہ اپنی تمام تر خوبیوں کے ساتھ پڑھائی اور کام کے لئے مفید ہے۔

6. خاص دلکش انداز کے ساتھ

سادہ مگر دلکشی میں اپنی مثال آپ یہ شیلف پائپوں کی سپورٹ کے ساتھ اور بھی دلفریب نظر آتے ہیں۔ اپنے فرنیچر، سجاوٹ اور شاندار ڈیزائن کے ساتھ یہ باورچی خاںہ روایتی انداز سے ہٹ کر جدیدترین ہے۔

7. روایتی انداز

اس خوبصورت باورچی خانے میں دو روایتی انداز کے شیلف ہیں جن میں باورچی خانے کا سازوسامان، برتن اور گلاس رکھے جا سکتے ہیں۔ یہ کشادہ فرنیچر آرام دہ زندگی اور کھلے ماحول میں رہنے والے خاندانوں کیلئے خصوصی طور پر تیارکیا گیا۔

8. کمرے کو تقسیم کرنے والا

اگر آپ ایسا ڈیزائن چاہتے ہیں جو دورحاضر کے تقاضوں کے مطابق بھی ہو اور سادہ بھی تو اس کے لئے کمروں کو تقسیم کرنے والے شیلف بہترین ہیں۔ افقی طرز کا یہ شیلف نئے مگر سادہ انداز میں اس کمرے کو تقسیم کرتا ہے اور اس کا ڈیزائن باقی فرنیچر کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

9. سہارے کے بغیر

سادگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک شیلف باہر رکھے گئے سامان کے لئے کافی ہے۔ پرانے انداز کا یہ شیلف باورچی خانے کے لئے بہت مشہور ہے، جس میں کھانے پینے کا اکثر سامان سامنے شیلف پر رکھ دیا جاتا تھا۔ اس کا ڈیزائن اور بناوٹ باورچی خانے سے مشابہ ہے حالانکہ یہ سفید رنگ میں بھی ہو سکتا ہے۔

10. خاص ترتیب اور انداز

باورچی خانے کی سامنے لکڑی والی دیوار پر دو شیلف موجود ہیں۔ اس کا رنگ، ڈیزائن اور شکل وصورت باورچی خانے سےہم آہنگ ہے۔ ایک خاص منظم انداز میں اس ڈیزائن کو اور بھی حسین بناتا ہے۔

11. کنارے پر موجود غیر معمولی انداز کا شیلف

کالم کی خالی جگہ کو حقیقی اور دلچسپ انداز میں مکمل کرنے کے لئے آپ کونے میں گولائی، سیڑھی نما یا چکردار انداز کے شیلف بنا سکتے ہیں۔ آج کل یہ ڈیزائن نہایت مقبول ہے۔

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi