مکمل طور پر صاف ستھرا: ان تجاویز پر عمل کرکے آپکا اپارٹمنٹ ہمیشہ کے لیئے صاف ہوجائے گا

Farheen Farheen
Apartamento Bairro Serra - Belo Horizonte, Lage Caporali Arquitetas Associadas Lage Caporali Arquitetas Associadas Phòng giải trí phong cách kinh điển
Loading admin actions …

ہم سب چاہتے ہیں کہ ہمارا گھر صاف نظر آئے اسکے لیئے ہم ہر ممکن کوشش بھی کرتے ہیں کیونکہ کوئی اور ہمارے لیئے یہ کام نہیں کرتا ۔اپنا پھیلایا ہوا گند ہمیں خود اٹھانا پڑتا ہے اسلیئے بہتر ہے کہ ہم اسکے لیئے خودی تیاری کریں۔ آجکا ہمارا مضمون آپکی اس سلسلے میں بہت مدد کرے گا۔ ایک خاص تجویز: اپنے صفائی کے ہتھیار تیار رکھیں کیونکہ انکی آپکو بہت ضرورت پڑے گی اور اس سے آپکا وقت بھی بچے گا۔

۱۔ سفید باورچی خانہ ایک مسئلہ ہے

سفید باورچی خانہ ہمیشہ ہمارا من پسند رہے گا لیکن اس باورچی خانے کا ایک مسئلہ ہے کہ اسکو ہمیشہ سفید رکھنا ذرا مشکل ہے۔ لیکن اگر آپ اسکو ہمیشہ صاف رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیشہ باورچی خانے کی چمنی جلا کر کھانا بنائیں اور باورچی خانے کو روشنی سے بچائیں

۲۔ صحیح صفائی اور اسکے طریقے

صحیح صفائی کے آلات اور صفائی کی مصنوعات ایک کامیاب صفائی کے لیئے بہت اہم ہیں۔

ایک اہم بات: آپ کو صفائی کے لیئے کوئی بہت تیز مصنوعات لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ الکوحل، سرکے اور سینٹری کلینزرز کے ذریعے اپنے گھر کی کامیاب صفائی کرسکتے ہیں صفائی کے لیئے یہ سب کافی ہے۔ باقی صفائی کے آلات جیسے ویکیوم کلینر وغیرہ آپکے گھر موجود ہوں گے

۳۔ سب سے پہلے کیا کریں

صفائی شروع کرنے سے پہلے ہمیشہ ہم سوچتے ہیں کہ پہلے کیا کریں؟ تو اسکا سادہ سا جواب یہ ہے کہ پہلے ہر چیز سے گرد جھاڑ لیں۔ اسکے بعد جھاڑو دیں اور اسکے بعد گیلے کپڑے سے سطح کو اچھی طرح چمکائیں۔ جراثیم مارنے کے لیئے اس میں فینائل کا استعمال کریں

۴۔وائپینگ سے فرش کو شاندار بنائیں

فرش کو صاف کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ پہلے کونوں سے گرد جھاڑ لیں اور پھر فرش کی صفائی شروع کریں اسطرح گرد واپس نہیں آئے گا

۵۔ مکمل تیار

جیسے ہی آپ صفائی کا ارادہ کریں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ آپکا کمرہ بلکہ پورا اپارٹمنٹ سیٹ کرلیں تاکہ ویکیوم لگاتے وقت آپکے راستے میں کوئی چیز نہ آئے

۶۔باتھ روموں پر دھیان دیں

باتھ روم میں صفائی کی ضرورت سب سے زیادہ رہتی ہے اسلیئے باتھ روم کی صفائِی کا خاص خیال رکھیں اسکی صفائی کے لیئے خوشبو دار اور حل ہونے والے ڈیٹرجینٹس کا استعمال کریں اور باتھ روم میں آپکو باقی کمروں کی طرح پانی کا خیال رکھنے کی ضرورت نہیں ہے اسلیئے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ باتھ روم کے لیئے استعمال ہونے والے کپڑوں کو تبدیل کرتے رہیں

Cần giúp đỡ với dự án nhà của bạn?
Liên lạc!

Những nội dung đặc sắc từ tạp chí của chúng tôi